Categories
KARACHI NEWS

متنازع مردم شُماری پر سرکاری مہر ثبت کرکہ جمہور سے زندہ رہنے کا حق بھی چھین لیا ہے, مصطفی کمال

متنازع مردم شُماری پر سرکاری مہر ثبت کرکہ جمہور سے زندہ رہنے کا حق بھی چھین لیا ہے, مصطفی کمال

Homepage

مورخہ 28 جنوری 2021

( پریس ریلیز)

چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بلدیاتی نظام جمہوریت کی اصل روح ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ ایک جانب جمہوریت کا راگ الاپ کر اختیارات اور وسائل پر قابض نااہل اور کرپٹ حکمرانوں نے جمہوریت کے جسم سے اسکی روح نکال لی جبکہ دوسری جانب متنازع مردم شُماری پر سرکاری مہر ثبت کرکہ جمہور سے زندہ رہنے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ قوم حکمران اور حزب اختلاف کے بعد اب اداروں سے بھی ناامید ہورہی ہے۔ جو انتہائی تشویشناک ہے۔ مردم شُماری اہل کراچی کی نسلوں کی بقا کا معاملہ ہے اور پاک سر زمین پارٹی متنازع مردم شُماری کے معاملے پر ہر حد سے گزر جانے کو تیار ہے۔ پی ایس پی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوامی ایشوز کی سیاست کررہی ہے، پی ایس پی پاکستان کے مظلوم عوام کو موجودہ اور سابقہ حکمرانوں کی طرح اکیلے نہیں چھوڑے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس کراچی میں پاک سر زمین پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل کے زمہ داران کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس کی صدرات چئیر مین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے کی۔ اجلاس میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مردم شُماری کی منظوری کے خلاف آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاک سر زمین پارٹی اداروں سے جبری طور پر برطرف کئے گئے ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے۔ چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ حکومت متنازعہ مردم شُماری کو متنازعہ رہنے دے اور بلدیاتی انتخابات پچھلی مردم شُماری کی روشنی میں کروائی جائے تاکہ عوام کے کچھ مسائل حل ہوسکیں۔ اجلاس میں ملک میں کرپشن بڑھنے کی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔