کراچی تا گلگت عوام پی ایس پی سے جڑ رہے ہیں،مصطفیٰ کمال
January 25, 2021
*مورخہ 25 جنوری 2021*
(پریس ریلیز)
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی سے کشمیر اور گلگت بلتستان تک عوام حکمرانوں، پی ڈی ایم اور دیگر سیاسی جماعتوں سے مایوس ہو کر بلا تفریق رنگ نسل مذہب پی ایس پی کے ساتھ جڑ رہے ہیں۔ پچھلے ڈھائی سال میں قوم نے دیکھ لیا کہ نااہل حکمران اپنی ناکامی کا سارا ملبہ اپوزیشن پر ڈال رہے ہیں جبکہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کا متمع نظر صرف حکومت گرانا ہے۔ نا حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر ہے اور نا پی ڈی ایم کو عوام سے کوئی سروکار۔ خوراک، صاف پانی، صحت اور تعلیم سے محروم غربت، مہنگائی، بےروزگاری کی ماری عوام موت کی دہلیز تک پہنچ گئی لیکن مجال ہے جو حکمرانوں اور اپوزیشن کی کان پہ جوں تک رینگی ہو۔ اس صورتحال میں پی ایس پی پاکستانی عوام کے لیے نجات دہندہ کے طور پر سامنے آئی ہے۔ پی ایس پی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوامی کے مسائل اور انکے حل کے لیے سیاست کر رہی ہے۔ ہمارے کردار اور اہلیت سے قوم واقف ہے، قوم جان چکی کہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پاک سر زمین پارٹی کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چترال میں عہدے داران کے اجلاس سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نسل در نسل عوام پر حکمرانی کرتے موروثیت کے پیروکار سیاست دانوں نے 18ویں ترمیم کے زریعے این ایف سی کے تحت اختیارات اور وسائل صوبوں تک منتقل نہیں کیے بلکہ وزراء اعلیٰ کو منتقل کرکہ انکو مطلق العنان حکمران بنا دیا گیا۔ پی ایف سی کے اجراء کی کوئی بات نہیں کرتا نتیجتاً ڈسٹرکٹ، ٹاؤن اور یوسی تک نا وسائل منتقل ہوئے اور نا نچلی ترین سطح پر اختیارات پہنچے۔ نااہل، کرپٹ اور موروثی سیاست کرنے والوں نے صرف اسی بات پر ہی بس نہیں کیا بلکہ شہروں میں مردم شُماری تک غلط کروائی گئی حکومت کی باگ ڈور چند سیاسی خاندانوں کے ہاتھوں سے نکل کر عوام تک نا پہنچے کیونکہ اگر ایسا ہوگیا تو پھر ظلم کا نظام نہیں چل سکے گا اور جو عوام کی خدمت کرئے گا وہی حکمرانی کرئے گا۔ پاک سر زمین پارٹی کا طرہ امتیاز ہی عوامی فلاح ہے۔ پاک سر زمین پارٹی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو انتخابات ہارنے کے باوجود ہر گزرتے دن کیساتھ مضبوط تر ہوتی جارہی ہے جبکہ حکومت اور پی ڈی ایم میں موجود ہر سیاسی جماعت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔