Categories
KARACHI NEWS

پختون نوجوان پی ایس پی کا ہراول دستہ ہیں، مصطفی کمال

پختون نوجوان پی ایس پی کا ہراول دستہ ہیں، مصطفی کمال

Homepage

مؤرخہ 24جنوری 2021

(پریس ریلیز )

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ آج پاکستان بھر کی پشتون برادری وزیراعظم، وزرا اعلیٰ کی سیاسی جماعتیں چھوڑ کر پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کررہی ہیں۔ کراچی سے کشمور تک تباہی کی زمہ دار پاکستان پیپلز پارٹی ہے، نفرت کی سیاست کرکے وزیراعظم اور وزیراعلی بن جانا بہت آسان یے لیکن مختلف قومیتوں کے درمیان میں نفرتوں کی دیوار کو گرا کر محبتوں کو پروان چڑھانا عین عبادت ہے، دنیا چاند پر جارہی ہے اور ہم ملک کے سب سے بڑے شہر کا کچرا نہیں اٹھاسکے ہیں، پانی اور سیوریج کے مسائل سے دوچار ہیں ، پاکستان کو 70 فیصد اور سندھ کو 90 فیصد کما کے دینے والا شہر تباہ و برباد ہورہا ہے۔ حکمران اس شہر کے لوگوں کو صحیح گننے سے بھی خوفزدہ ہیں، کراچی کے ڈومیسائل رکھنے والوں کے لیے تعلیم اور روزگار کے دروازے بند کردیے گئے ہیں۔ کراچی منی پاکستان ہے، کراچی کی تباہی پاکستان کی تباہی ہے۔ وزیراعظم، وزیراعلی ،افسر سمیت تمام لوگ سیٹوں پر موجود ہیں اس کے باوجود بھی ہمارے حالات بد سے برتر ہوتے جارہے ہیں، ہر الیکشن کے بعد امید ہوتی ہے معاملات بہتر ہوجائیں گے مگر افسوس ایسا نہیں ہوتا، جو حکمران آتا ہے وہ پہلے سے زیادہ ظلم اس شہر پر کرتا ہے کیونکہ میڈیا پر باتوں کی چیمپئین شپ کھیلنے والوں کو اس ملک اور اسکی معاشی شہ رگ کے نا مسائل کا ادراک ہے اور نا کوئی حل پتہ ہے۔ اللّٰه تعالیٰ نے مصطفی کمال کو شہر بنانے ، سنوارنے اور الله کی مخلوق کے لئے آسانی پیدا کرنا کا علم دیا ہے، میں نے تیس ہزار کروڑ روپے اس شہر پر لگائے جسے دنیا نے تسلیم کیا۔ ہمارے علاؤہ کراچی سمیت پورے پاکستان کے مسائل کو کوئی اور حل نہیں کرسکتا۔ پاک سر زمین پارٹی ایسا الیکشن جیتنا چاہتی ہے جس کے زریعہ پاکستان کی ہر قومیت کامیاب ہو اور ان کے بنیادی مسائل ان کے دہلیز پر حل ہو سکیں، آج پختون نوجوان پی ایس پی کا ہراول دستہ ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدینہ کالونی، گلزار ہجری، یوسی 30 اسکیم 33 میں پی ایس پی آفس کا افتتاح کے بعد اکاخیل چوک پر منقعدہ ایک بڑے عوامی اجتماع کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج مصطفی کمال کا بدترین مخالف بھی اس پر شک نہیں کرسکتا، ہم نے اسوقت لات مار کر عہدے چھوڑ کر آواز اٹھائی جب اس شہر میں آواز اٹھانے کی سب سے چھوٹی سزا موت تھی۔
مصطفی کمال شیشے کے گھر میں نہیں رہتا ،نا میرا کوئی پلاٹ ہے اور نا کوئی پیٹرول پمپ۔ مصطفی کمال ایک عام آدمی ہے اسی لئے مصطفیٰ کمال کو عام آدمی کے مسائل اور حل کا مکمل ادراک ہے۔ پاکستان میں سیاست دانوں نے اپنی سیاست کے چکر میں لوگوں کو تقسیم کیا، ستر سال سے یہ کام پاکستان میں ہوتا چلا آرہا ہے، رنگ و نسل کی بنیاد پر لاکھوں لوگ مار دئیے گئے ،نا مرنے والے کو پتا نا مارنے والے کو وجہ پتا۔ اس ظلم کی وجہ سے اللہ نے سزا کے طور پر ہم پر ظالم حکمران مسلط کردئیے، میں ایک ایسا الیکشن جتنا چاہتا ہوں جس سے کچھ لوگ نہیں بلکہ میری پوری قوم کامیاب ہو، میری قوم کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں۔ ہر گزرتے دن کیساتھ قوم کا اعتبار ہم پر بڑھتا جا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج پختون نوجوان پی ایس پی کا ہراول دستہ بن چکے ہیں۔ قوم نے دیکھ لیا کہ ہم پہلے دن سے جو بات کہ رہے ہیں اس پر آج تک قائم ہیں۔ پاک سر زمین پارٹی نسلوں کی بقا کی جنگ لڑی رہی ہے اس لیے ہم مردم شُماری کے معاملے میں ہر حد سے گزر جائیں گے۔