جوائنٹ سیکریٹری عطا ء اللہ کرد کا کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کاسی قبائل کے سربراہ اور معروف سیاسی رہنماء نواب ارباب عبدالظاہر کاسی پر قاتلانہ حملے کے سخت ترین الفاظ میں مذمت
January 23, 2021
مورخہ 23 جنوری 2021
(پریس ریلیز )
پاک سر زمین پارٹی کے جوائنٹ سیکریٹری عطا ء اللہ کرد نے کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کاسی قبائل کے سربراہ اور معروف سیاسی رہنماء نواب ارباب عبدالظاہر کاسی پر قاتلانہ حملے کے سخت ترین الفاظ میں مذمت اور حملے کے نتیجے میں ان کے محافظ کے زخمی ہونے پر افسوس اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جہاں ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے اسی طرح کے واقعات کرکے ملک کے امن کو خراب کرنے کوشش کر رہےہیں وہاں نااہل صوبائی حکومتوں کی وجہ سے دہشتگردی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ نواب ارباب عبدالظاہر کاسی پر قاتلانہ حملے کا نوٹس لیں اور اس واقعے میں ملوث عناصر کو جلد سے جلد گرفتار کر کہ قانون کے مطابق سزا دی جائے۔