Categories
KARACHI NEWS

کراچی کی خدمت پاکستان کی خدمت ہے مصطفی کمال

کراچی کی خدمت پاکستان کی خدمت ہے مصطفی کمال

Homepage

*مورخہ 18 جنوری 2021*

(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے 17 جنوری کو کامیاب ریلی کے انعقاد پر اہلیانِ کراچی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ کچھ روز حکمرانوں کا رویہ دیکھ رہے ہیں پھر آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، عوام بلا تفریق سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر کراچی کی خاطر ہمارا بھرپور ساتھ دینے کے لیے تیار رہیں۔ کراچی کی خدمت پاکستان کی خدمت ہے اور کراچی کی مردم شُماری ٹھیک کرانے کے لیے ہر حد تک جائیں گے کیونکہ یہ پاکستان میں تمام مسائل کی جڑ ہے۔ تمام نوجوانوں بالخصوص اپنی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور بزرگوں کو ہزاروں کی تعداد میں ریلی میں شرکت اور نرسری، شاہراہِ فیصل سے کراچی پریس کلب تک پیدل مارچ پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ عوام کا اعتماد ٹوٹنے نہیں دیں گے، حکمرانوں کو جگانے کے لیے ہر ممکن آئینی و قانونی راستہ اختیار کریں گے۔ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے گٹھ جوڑ سے شہری سندھ کے حقوق پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی ہی پی ٹی آئی کی حکومت کو چلا رہی ہے، اگر پیپلز پارٹی آج اسمبلیوں سے استعفیٰ دے تو حکومت ختم ہو جائے گی جس کے عوض پی ٹی آئی نے سندھ کی عوام کو لاوارث چھوڑ دیا ہے اور کراچی سے 14 قومی اور 24 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے باوجود پی ٹی آئی اہلیانِ کراچی کی نسل کشی پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔