پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے متنازع مردم شماری کی حتمی منظوری کے خلاف آج 17جنوری 2021 بروز اتوار بھرپور عوامی ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتجاجی ریلی اور مظاہرے کا انعقاد کرئے گی
January 16, 2021
مورخہ 16 جنوری 2021
(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے متنازع مردم شماری کی حتمی منظوری کے خلاف آج 17جنوری 2021 بروز اتوار بھرپور عوامی ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتجاجی ریلی اور مظاہرے کا انعقاد کرئے گی، اس سلسلے میں پاک سر زمین پارٹی کے چیرمین سید مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی نے ریلی کے مقام شاہراہ فیصل بلمقابل نرسری بس اسٹاپ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین شبیر قائم خانی، سیکرٹری جنرل حسنان صابر، سیکرٹری فائنانس سید شاکر علی سمیت اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل بھی موجود تھے اس موقع پر پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کسی ایک قومیت، مذہب یا فرقے کا نہیں بلکہ تمام قومیتوں، مذاہب اور تمام مکاتب فکر کا شہر ہے۔ کراچی سبکا ہے، اب سب کراچی کے بنیں۔ کراچی پر ظلم کیخلاف احتجاج ہر شہری کا فرض ہے۔ اہلیانِ کراچی پی ایس پی کی احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سندھ کو 95 فیصد جبکہ پاکستان کو 70 فیصد ریونیو دیتا ہے، اس کے باوجود کراچی کو اس کا جائز حق نہیں دیا جاتا یہاں تک کہ مردم شُماری کو بھی منافقانہ سیاست کی نظر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پاک سر زمین پارٹی کے ہوتے مردم شُماری کو سیاسی منافقت کی نظر نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے غلط مردم شُماری کے خلاف چیف جسٹس آف پاکستان کو نوٹس لینے کیلئے خط لکھا ہے، چیف جسٹس صرف نادرا کا ڈیٹا منگوا لیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ علاؤہ ازیں پی ایس پی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، نیشنل کونسل و دیگر زمہ داران نے احتجاجی ریلی میں شرکت کیلئے مختلف علاقوں اور مارکیٹوں میں ہینڈ بل تقسیم کیے گئے اور ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔