ہر کراچی والے کو بلا تفریق رنگ، نسل، زبان، سیاسی وابستگی اور مسلک سے بالاتر ہوکر اس مقصد کیلئے ہمارا ساتھ دینا ہوگا مصطفی کمال
January 15, 2021
*مورخہ 15 جنوری 2021*
(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے 17 جنوری 2021 بروز اتوار دوپہر 2 بجے اہلیانِ کراچی سے متنازع مردم شُماری کو حتمی قرار دینے کے خلاف نرسری شاہراہِ فیصل سے کراچی پریس کلب تک احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری بقاء کا مسئلہ ہے، ہر کراچی والے کو بلا تفریق رنگ، نسل، زبان، سیاسی وابستگی اور مسلک سے بالاتر ہوکر اس مقصد کیلئے ہمارا ساتھ دینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں کراچی ڈویژن کے ذمہ داران سے احتجاجی ریلی کی تیاریوں کے جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ اس مسئلہ کے حل کے لیے ہر حد تک جانے کے لیے تیار ہیں کیونکہ اگر ہمیں صحیح نہیں گیا تو ہمارے مسائل بھی کبھی حل نہیں ہوں گے روز مرنے سے بہتر ہے حکومت ہمیں ایک ہی بار مار دے۔ یہ اپنے ہی شہریوں کی نسل کشی کے مترادف ہے، جس ے پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان ہوگا۔ ایک طرف منفی معاشی اثرات، دوسری جانب سندھ بھر کی عوام کا سیاسی استحصال بھی ہوگا کیونکہ دیہی آبادی میں نشستیں غیر منصفانہ طور پر زیادہ رکھنے سے سے جاگیردار اور وڈیرے سیاسی طور پر مزید مضبوط ہو جائیں گے اور دیہی سندھ سمیت شہری سندھ کے وسائل پر بھی قابض رہیں گے۔چیف جسٹس آف پاکستان اس کا نوٹس لیں، نادرا سے ان کا ڈیٹا منگوا کر عوام میں پائی جانے والی اس تشویش اور احساس محرومی کو منصفانہ مردم شُماری کے ذریعے ختم کریں۔