Categories
KARACHI NEWS

) پاک سرزمین پارٹی کے تحت 17 جنوری 2021 بروز اتوار دوپہر 2 بجے متنازع مردم شُماری کے خلاف احتجاجی ریلی کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

) پاک سرزمین پارٹی کے تحت 17 جنوری 2021 بروز اتوار دوپہر 2 بجے متنازع مردم شُماری کے خلاف احتجاجی ریلی کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

Homepage

*مورخہ 14 جنوری 2021*

(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے تحت 17 جنوری 2021 بروز اتوار دوپہر 2 بجے متنازع مردم شُماری کے خلاف احتجاجی ریلی کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ پارٹی چیئرمین سید مصطفیٰ کمال کی ہدایت پر اراکینِ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل نے مختلف برادریوں، شہر کے عمائدین اور تاجر انجمنوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا جبکہ کراچی ڈویژن کے زمہ داران و کارکنان گلی، محلوں میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر چکے۔ علماء کمیٹی کے اراکین مختلف علماء کرام سے ملاقاتیں کر کے سید مصطفیٰ کمال کا پیغام پہنچا رہے ہیں جبکہ پاک سرزمین اسٹوڈنٹس فیڈریشن یونیورسٹی اور کالجز کے طلباء وطالبات کو دعوت دے رہی ہے۔ پارٹی کے میڈیا سیل نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عوام کو مدعو کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ آرٹس اینڈ کلچر فورم کے تحت ملک کے نامور، فنکاروں، گلوکاروں اور کھلاڑیوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے جبکہ بزنس فورم کے تحت شہر کے نامور تاجروں سے پاکستان کی خاطر پی ایس پی کے مقصد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی استدعا کی گئی ہے۔ شعبہ اطلاعات و نشریات کے تحت مختلف دانشوروں اور سینیئر صحافیوں اور لکھاریوں سے بھی ملاقاتیں جاری ہیں۔ سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان ہاؤس سے کارکنان کیلئے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس مردم شُماری کے مسئلے پر ہر حد تک جائیں گے اگر نسل کشی پر خاموش رہے تو سیاست میں نہیں ہونا چاہیے، یہ ہماری نسلوں کی بقاء کا مسئلہ ہے، مر کر اللہ تعالی کی بارگاہ میں پیش ہونا ہے، اگر حکومت مارنا ہی چاہتی ہے تو حق کی آواز اٹھا کر اپنے سینے پیش کریں گے لیکن حق بات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔