Categories
KARACHI NEWS

پاک سرزمین پارٹی کے اعلیٰ سطح وفد کی پاکستان بھر میں دھرنوں میں شرکت کی اور مچھ واقع میں شہید ہونے والے ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی اور متاثرین سے دلی تعزیت کا اظہار

پاک سرزمین پارٹی کے اعلیٰ سطح وفد کی پاکستان بھر میں دھرنوں میں شرکت کی اور مچھ واقع میں شہید ہونے والے ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی اور متاثرین سے دلی تعزیت کا اظہار

Homepage

مورخہ 8, جنوری،2021

(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے اعلیٰ سطح وفد کی پاکستان بھر میں دھرنوں میں شرکت کی اور مچھ واقع میں شہید ہونے والے ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی اور متاثرین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں پاک سر زمین پارٹی کے وفود نے مچھ بلوچستان میں کان کنوں کے بے دردی سے قتل کے اندوہناک واقعے کے خلاف پاکستان بھر میں جاری احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرتے ہوئے اظہار یکجہتی کیا۔ اس سلسلے میں پی ایس پی کے سیکریٹری جنرل ایڈوکیٹ حسان صابر کی قیادت میں ڈرگ روڈ شاہراہ فیصل کراچی پر دھرنے کے شرکاء سے ملاقات اس موقع پر نائب صدر ایڈوکیٹ صوفیہ سعید، ارکان نیشنل کونسل ظفر سولیجہ، منصور احمد، رکن نیشنل کونسل و صدر ڈسٹرکٹ کورنگی نجم مرزا، ڈسٹرکٹ رکن سعد صدیقی اور شاہ فیصل ٹاؤن کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پی ایس پی کے سیکریٹری جنرل ایڈوکیٹ حسان صابر نے کہاکہ مچھ میں گیارہ نہتے مزدوروں کا قتل سفاکانہ بربریت کی بد ترین مثال ہے، پاک سر زمین پارٹی پاکستان کے تمام قومیتوں کی آواز ہے جو ظلم کے نظام کیخلاف ڈٹ کر کھڑی ہے۔ وفد نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی۔ وفد نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ مچھ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور لواحقین کی مالی معاونت کو یقینی بنایا جائے۔ پاک سرزمین پارٹی کے اعلیٰ سطح وفد کی کوئٹہ مغربی بائی پاس ہزارہ ٹاؤن دھرنے کے شرکاء سے ملاقات اور متاثرین سے تعزیت اور حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔مچھ واقعے میں شہید ہونے والے ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین عطاء اللہ کرد، کوئٹہ ڈویزن کے صدر علاءالدین ترین اور ڈسٹرکٹ کے سینئر نائب صدر سید لیاقت آغا نے شرکت کی جبکہ پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن صدر ندیم قاضی سینئر نائب صدر سید شعیب جعفری وفد کی سربراہی میں حیدرآباد اولڈ کیمپس پر دھرنے کے شرکاء سے ملاقات، مچھ واقع میں شہید ہونے والے ہزارہ برادری اظہار یکجہتی متاثرین سے تعزیت اور حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری مطالبہ کیا وفد میں حیدرآباد ڈویژن نائب صدر زمان قریشی و ڈویژن اراکین بھی موجود ہیں اسی طرح پاک سرزمین پارٹی سینٹرل پنجاب کے وفد نے سنئیر نائب صدر رانا بشیر احمد کی قیادت میں ندیم بلوچ، جوئنٹ سیکرٹری ،عاصم ارشاد خان فنانس سیکرٹری نے مچھ واقعہ میں شہید ہو نے والے ہزارہ برادری سے اظہارِ یکجہتی کے لیے گورنر ہاوس کے باہر متاثر ین کے دھرنا میں شرکت کی ۔