Categories
KARACHI NEWS

عمران خان کا حالیہ بیان موجودہ نازک صورتحال میں عقل و فہم سے ماورا ہے, مصطفی کمال

عمران خان کا حالیہ بیان موجودہ نازک صورتحال میں عقل و فہم سے ماورا ہے, مصطفی کمال

Homepage

*مورخہ 8 جنوری 2020*

(پریس ریلیز) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سانحہ مچھ کے غمزدہ لواحقین کے لیے وزارت عظمیٰ کے زمہ دار ترین عہدے پر فائز عمران خان کا حالیہ بیان موجودہ نازک صورتحال میں عقل و فہم سے ماورا ہے۔ اب جبکہ ملک بھر میں انتشار کی کیفیت پیدا ہورہی ہے، وقت ہے کہ زخموں پر مرہم رکھا جائے۔ دشمن یقیناً اس وقت ملک میں فرقہ وارانہ فسادات پھیلا کر ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کرے گا۔ ملک بھر کی صوبائی حکومتیں بالخصوص سندھ حکومت صوبے کے دارالخلافہ اور پاکستان کی معاشی شہ رگ میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنائے۔ وفاقی حکومت اور انتظامیہ بالعموم اور سندھ کے صوبائی حکومت اور انتظامیہ بالخصوص اس بات کو یقینی بنائے کہ دشمن موجودہ صورتحال سے فائدہ نہ اٹھا سکے اور احتجاج کرنے والوں کی صفوں میں ملک دشمن عناصر شامل ہوکر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل نا کرسکیں۔ پاک سر زمین پارٹی کسی صورت بھی کراچی کے امن و امان کو سبوتاژ نہیں ہونے دے گی۔ پاک سرزمین پارٹی نے کراچی میں امن کے قیام کے لئے قیمتی جانوں کے نذرانے دیے ہیں۔ سندھ حکومت پر سب سے زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک دشمنوں کے مذموم عزائم پر نہ صرف نظر رکھے بلکہ ان کا قلع قمع کر کے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنائے، لوگوں کی جان مال کی حفاظت حکومتوں کی اولین ذمہ داری ہے۔