مصطفی کمال کامچھ سانحے کے 72 گھنٹے گزر جانے کے باوجود وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بے حس رویے پر افسوس کا اظہار
January 6, 2021
مورخہ 6, جنوری 2020
(پریس ریلیز) چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے مچھ سانحے کے 72 گھنٹے گزر جانے کے باوجود وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بے حس رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویدار عمران خان وزیراعظم بننے سے پہلے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا قول دھراتے نہیں تھکتے تھے کہ اگر فرات کے کنارے کتا پیاسا مر جائے تو سوال حکمران سے ہوگا وہ آج وزیراعظم بننے کے بعد وہ لواحقین سے اظہارِ دکھ کرنے پر اکتفا کررہے ہیں اور دہشتگردی کے واقعات روکنے اور قاتلوں کی گرفتاری کے لیے عملی اقدامات کرنے سے قاصر نظر آرہے ہیں۔ پاکستان ہاؤس سے جاری بیان میں مصطفٰی کمال نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ
مقتل سے آرہی ہے صدا اے امیر شہر
اظہارِ غم نا کر میرا قاتل تلاش کر
پاکستان کے ایک ایک شہری کی حفاظت کی زمہ دار حکومت وقت ہے جس میں وہ مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد مچھ میں دس کان کنوں کی ہلاکت کے واقعے افسوسناک اور کربناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمن طاقتیں ایک بار پھر پاکستان کو دہشت زدہ کرکہ ترقی کا پہیہ روکنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ نااہل حکومت کی تمام توجہ اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر ہے ۔حکومت پی ڈی ایم پر توجہ کے بجائے عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے۔ بلوچستان میں آئے دن دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی نااہلی ہے۔ سیکیورٹی و انٹیلیجنس ادارے دہشت گردی کے سدباب کو یقینی بنائیں اور حکومت دہشت گردوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائے۔