Categories
KARACHI NEWS

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومتی قدم کو عوام دشمن قدم قرار دے دیا مصطفی کمال

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومتی قدم کو عوام دشمن قدم قرار دے دیا مصطفی کمال

Homepage

مورخہ یکم جنوری 2021

(پریس ریلیز) چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومتی قدم کو عوام دشمن قدم قرار دے دیا۔ نااہل حکمران ہر شعبے میں ناکامی کے سبب معیشت اور ملک کے ساتھ بھیانک کھیل کھیل رہے ہیں جس کا ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت نے بھی پیٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی اشیاء میں عوام کو ریلیف دینے کے بلند وبانگ دعوے کئے تھے لیکن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکے بعد دیگرے اضافے کی پالیسی نے مہنگائی، بے روزگاری اور وبا کے مارے عوام کو شدید اضطراب میں مبتلا کردیاہے۔ عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول ناممکن بن گیا ہے۔ محسوس ہوتا ہے کہ حکمران غربت مٹانے نہیں بلکہ غریب مٹانے آئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت آباد سے تعلق رکھنے والی تاجر برادری کے وفد سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیاجائے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی پالیسی اختیار کرکے حکومت عوام کو عملی طور پر ریلیف کی فراہمی یقینی بنائے۔