Categories
خبریں

گرینڈ نیشنل ڈائلاگ کے علاوہ پاکستان کو صحیح سمت میں آگے لیجانے کا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ مصطفی کمال

گرینڈ نیشنل ڈائلاگ کے علاوہ پاکستان کو صحیح سمت میں آگے لیجانے کا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ مصطفی کمال

Homepage

*مورخہ 21 دسمبر 2020*

(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ گرینڈ نیشنل ڈائلاگ کے علاوہ پاکستان کو صحیح سمت میں آگے لیجانے کا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ اقتدار کی رسہ کشی میں مدہوش نااہل، ناعاقبت اندیش حکومت اور کرپٹ اپوزیشن نے پاکستانی عوام کو موت کی دہلیز اور معیشت کو مکمل تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا ہے۔ موجودہ نظام اس حد تک گل سڑ چکا ہے کہ اسے فوراً ری بوٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں، عدلیہ، ریاستی ادارے، میڈیا ملک کی خاطر افہام و تفہیم کے ساتھ نظامِ حکومت چلانے کیلئے نئے سوشل کانٹریکٹ پر بات چیت کریں، قلیل مدتی اور طویل مدتی اہداف طے کریں۔ حکمران اور اپوزیشن جتنی دیر سے ہماری بات مانیں گے اتنا ہی زیادہ نقصان ریاست کو ہوگا۔ دنیا بھر میں سیاسی جماعتیں اقتدار کی جنگ میں اپنے ہی ملک کو نقصان نہیں پہنچاتیں، جہاں انکے ملک کا مفاد کا معاملہ ہو وہاں شدید اختلاف کے باوجود سب ایک ہوجاتے ہیں، اسی لیے آج وہ ممالک ترقی یافتہ ہیں اور چاند سے آگے نکل چکے ہیں لیکن ہم صاف پانی کی فراہمی اور گٹر کی لائنوں پر اختیارات اور وسائل کی جنگ لڑ رہے ہیں، جس میں نقصان ریاست اور بے بس عوام کا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں بزنس فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک سر زمین پارٹی حق بات کہنے سے کبھی نہیں کترائی، پی ایس پی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو پاکستان کے پیچیدہ ترین مسائل کا قابل عمل حل پیش کررہی ہے کیونکہ پی ایس پی کا مقصد ہی پاکستان اور اسکے عوام کی ترقی اور خوشحالی ہے۔ اس موقع پر پارٹی کے بزنس فورم کے تحت بزنس کمیونٹی سے روابط تیز کرنے، پارٹی کا پیغام پہنچانے اور زیادہ سے زیادہ افراد کو پی ایس پی کے قافلے میں شامل ہونے کی دعوت دینے کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا۔