Categories
خبریں

پاک سرزمین پارٹی کراچی ہی کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی عوام جماعت ہے ، شبیر قائم خانی

پاک سرزمین پارٹی کراچی ہی کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی عوام جماعت ہے ، شبیر قائم خانی

Homepage

پریس ریلیز

مورخہ 13 دسمبر ،2020

پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئرمین شبیر قائم خانی نےپاک سرزمین پارٹی کراچی ہی کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی عوام جماعت ہے اور پی ایس پی کا منشور ہی کراچی اور پاکستان کی خوشحالی کا ضامن ہے آج ہماری پارٹی ہر قومیت اور مزہب ماننے والے لوگ ہمارے پلیٹ فارم سے جڑ رہے ہیں کیونکہ ہم روایتی سیاسی جماعتوں کی طرح مسائل کا رونا نہیں رو رہے بلکہ انکا قابل عمل حل بھی پیش کر رہے ہیں۔ ہمارے پیش کردہ چھ نکات میں نا صرف کراچی سمیت پورے پاکستان کے عوامی مسائل کا حل ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس پی کی طلبہ تنظیم PSSF کے مرکزی اور ریجن ذمہ داران سے پاکستان ہاؤس میں منقعدہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے اس موقع پر انچارج PSSF انجینٸر سید عثمان بھی موجود تھےانہوں نے کہا کہ حکمرانوں اور اپوزیشن سے ناامید عوام کی نظریں پاک سر زمین پارٹی کی قابل، باکردار اور محنتی قیادت کی جانب لگی ہوئی ہیں۔ پاک سر زمین پارٹی ان حالات میں پاکستان کی واحد آواز بن گئی ہے۔ پاکستان کے لیے نئی نوجوان سیاسی قیادت تیار کر رہے ہیں جو زمینی حقائق کو سمجھ کر صحیح فیصلے لینے کی اہلیت رکھے۔ پاکستان کو دور جدید میں ترقی کرنے کیلئے اس دور کی قیادت کی ضرورت ہے جو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو۔ اسی لیے ہم نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ جو آگے چل کر مختلف شعبوں میں پاکستان کی قیادت کر سکیں