Categories
خبریں

مصطفیٰ کمال کا معروف صنعتکار، تاجر رہنما اور کراچی چیمبر آف کامرس کے سابق صدر سراج قاسم تیلی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار

مصطفیٰ کمال کا معروف صنعتکار، تاجر رہنما اور کراچی چیمبر آف کامرس کے سابق صدر سراج قاسم تیلی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار

Homepage

*تعزیتی پریس ریلیز*
*مورخہ 8 دسمبر 2020*

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے معروف صنعتکار، تاجر رہنما اور کراچی چیمبر آف کامرس کے سابق صدر سراج قاسم تیلی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک اچھے انسان، کراچی کی پہچان اور محب وطن تھے، ملکی معاشی پالیسیوں میں سراج قاسم تیلی اہم کردار کے حامل تھے، پاکستان ہاؤس سے جاری تعزیتی بیان میں سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ آج پاکستان ایک محب وطن صنعتکار اور تاجر رہنما سے محروم ہو گیا ہے۔ سید مصطفیٰ کمال نے مرحوم سراج قاسم تیلی کی مغفرت، درجات کی بلندی اور سوگوار لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔