مصطفی کمال کامعروف عالم دین، شیخ التفسیر و الحدیث اور رئیس الجامعہ العربیہ احسن العلوم مولانا زرولی خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
December 7, 2020
*تعزیتی پریس ریلیز*
مورخہ 7 دسمبر 2020
چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے معروف عالم دین، شیخ التفسیر و الحدیث اور رئیس الجامعہ العربیہ احسن العلوم مولانا زرولی خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان ہاؤس سے جاری ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مولانا زرولی خان کی علمی، دینی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکے انتقال کو امت مسلمہ کا نقصان قرار دیا ہے۔
انہوں نے مرحوم مولانا زر ولی خان کے اہل خانہ، احباب، متعلقین اور طلبہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مولانا زرولی خان کی مغفرت، درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا بھی کی۔ دریں اثناء پی ایس پی علماء کونسل کے مرکزی صدر انجینئر نبیل ناصر نے پی ایس پی علماء کونسل کی جانب سے مولانا زرولی خان کے انتقال پر افسوس و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔