کارکنان پارٹی چیئرمین سید مصطفیٰ کمال کی شخصیت کے سانچے میں خود کو بھی ڈھالنے کی کوشش کریں، حسنان صابر
December 4, 2020
*مورخہ 4 دسمبر 2020*
(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل ایڈوکیٹ حسان صابر نے کہا ہے کہ کارکنان پارٹی چیئرمین سید مصطفیٰ کمال کی شخصیت کے سانچے میں خود کو بھی ڈھالنے کی کوشش کریں۔ اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے اور تعلیم پر خاص توجہ دیں۔ پاک سرزمین پارٹی نے مستقبل میں پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ادا کرنا ہے جسکے لیے ضروری ہے کہ ہر کارکن خود کو سید مصطفیٰ کمال کا نمائندہ سمجھتے ہوئے اپنا کردار اچھا رکھے اور اپنے گلی، محلے کے مسائل اور انکے زمینی حقائق کے مطابق موثر حل کی سمجھ بوجھ رکھے۔ پاک سرزمین پارٹی اختیارات ایوانوں سے نکال کر گلی، محلے تک منتقل کرے گی جس سے مکمل استفادہ حاصل کرنے کے لیے کارکنان کو ہر طرح سے تیار رہنا چاہئے۔ پاک سرزمین پارٹی کا وکلاء فورم لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے اور ملک بھر کی وکلاء برادری سے روابط مزید بہتر بنانے میں موثر کردار ادا کر رہا ہے۔ جسے مزید تیز کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکریٹریٹ پاکستان ہاؤس میں لائرز فورم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اراکین نیشنل کونسل شکیل عباسی اور عمران ترین، انچارج لائرز فارم ابراہیم ابڑو بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مختلف عوامی مسائل کے حل کے لیے عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہوئے قانونی راستہ اختیار کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔