عوام کی خاموشی سے ظالم اور مضبوط ہوتا جارہا ہے، مصطفیٰ کمال
November 29, 2020
پریس ریلیز
مورخہ 29 نومبر 2020
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی سے جمع کیے ٹیکس سے چلنے والی وفاقی اور صوبائی حکومتیں پاکستان کی معاشی شہ رگ کو ہر قسم کی بنیادی ضروریات سے محروم کرتی جارہی ہے کیونکہ عوام کی خاموشی سے ظالم اور مضبوط ہوتا جارہا ہے۔ پاک سر زمین پارٹی عوامی مسائل کے حل کے لیے پہلے دن سے کوشش کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ آج جو پاکستان کے ایوانوں میں ہیں وہ ہر گزرتے دن کیساتھ کمزور ہو رہے ہیں اور پی ایس پی جس کے پاس آج کچھ نہیں وہ ہر گزرتے دن کیساتھ مضبوط ہوتی جارہی ہے۔ یہ اللہ کی مدد ہے۔
جدوجہد کئے بغیر کبھی کامیابی نہیں ملتی۔ پاک سر زمین پارٹی پورے پاکستان کی عوام کی نمائندہ جماعت ہے کیونکہ ہم روایتی سیاسی جماعتوں کی طرح مسائل کا رونا نہیں رو رہے بلکہ پاکستان کے تمام مسائل کا قابلِ عمل حل بھی تجویز کررہے ہیں، یہی وجہ ہےکہ آج پاکستان کے کونے کونے سے عوام پاک سر زمین پارٹی کے پلیٹ فارم سے جڑ رہے ہیں۔پاکستان میں نئے سیاسی اور سماجی معاہدے کی ضرورت ہے۔ پاک سر زمین پارٹی نے انتخابی اصلاحات سمیت تمام اہم ترین مسائل کے حل تجویز کیے ہیں جن پر عمل کرنے کے بعد ہی پاکستان صحیح سمت کی طرف گامزن ہوسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ملیر الیاس گوٹھ میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں منقعدہ اجتماع کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر انیس قائم خانی دیگر مرکزی زمہ داران بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ صد افسوس کہ کسی حکمران کو عوام کا کوئی احساس ہی نہیں ہے کیونکہ حکمرانوں کی تمام توجہ مسائل پر نہیں مخالفین پر ہے۔ہمیں امید تھی کہ موجودہ حکمران جو اصلاحات کرنے کے وعدے کیساتھ حکومت میں آئے وہ اپنے وعدے پر پورا اتریں گے لیکن وہ اپنی نااہلی کی وجہ سے مصلحتوں کا شکار ہوگئے اور قوم کو مایوسی کی دلدل میں دھکیل دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی آج عوام کی دل کی دھڑکن بن چکی ہے اور آج کراچی سے کشمیر اور گلگت بلتستان تک قوم پاک سر زمین پارٹی کے پرچم تلے متحد ہورہی ہے