Categories
خبریں

لدیاتی حکومتوں کی عدم موجودگی، خمیازہ عوام بھگت رہی ہے، مصطفیٰ کمال

لدیاتی حکومتوں کی عدم موجودگی، خمیازہ عوام بھگت رہی ہے، مصطفیٰ کمال

Homepage

*مورخہ 25 نومبر 2020*

(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک میں بلدیاتی حکومتوں کی عدم موجودگی کا خمیازہ عوام بھگت رہی ہے جبکہ نام نہاد جمہوری حکمرانوں نے جمہوری مارشل لاء لگا رکھا ہے۔ ملک بھر میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جسکی بنیادی وجہ بلدیاتی نظام کا نا ہونا ہے۔ آج اگر حکومتی فیصلوں پر عمل درآمد نہیں ہورہا تو اسکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ احکامات کو گلی کوچوں میں نافذ کروانے والوں کو نام نہاد جمہوری حکمرانوں نے اپنے سیاسی مفادات اور بلدیاتی انتخابات میں شکست کے خوف کی نظر کرتے ہوئے فارغ کردیا ہے۔ پوری دنیا میں موثر بلدیاتی نظام کے زریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جارہا ہے۔ ہم وائرس کے پھیلاؤ کے آغاز سے کہہ رہے ہیں کہ ذاتی انا، سیاسی مفادات اور سیاسی مخالفت کو پس پشت ڈالے بغیر حالات قابو میں نہیں آئیں گے۔ کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے بگڑتی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے پاس بیوروکریسی کے زریعے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئی موثر حکمت عملی اور نظام موجود نہیں ہے۔ یہ وائرس آج پہلے سے کہیں زیادہ شدت کیساتھ وار کررہا ہے اس کیلئے اشد ضروری ہے کہ ملک بھر کے بلدیاتی نمائندوں کو فعال کر کے نچلی ترین سطح تک جسے جہاں علاج اور مدد کی ضرورت ہے اسے اسی علاقے میں مدد فراہم کی جائے تاکہ وائرس کا پھیلاؤ رکے کیونکہ صرف بلدیاتی نمائندوں کو ہی اپنے علاقے کے لوگوں کے بارے میں مکمل معلومات ہوتی ہیں۔ بلدیاتی نمائندے ہی یوسی کی سطح پر قرنطینہ سینٹرز کا قیام، بیمار خاندانوں تک خوراک و ادویات کی فراہمی اور وبا کے پھیلاؤ کی روک تھام یقینی بنا سکتے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی صورت میں خدشہ ہے کہ لوگ کورونا وائرس سے زیادہ بھوک سے ہلاک ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ڈویژن کے عہدے داران کے اہم اجلاس سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان حالات سے نمٹنے کے لیے واحد حل ملک بھر میں غیر فعال بلدیاتی نمائندوں کو فعال کرنا ہے جنہیں اپنے علاقوں اور اس میں بسنے والے لوگوں کی مکمل معلومات ہوتی ہے۔ جبکہ تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی کارکنان اپنی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر انہی بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ مل کر ریلیف کے کام سر انجام دیں تاکہ ایک قومی جدوجہد کے ساتھ ہم کورونا وائرس سے متعلق آگاہی گھر گھر دے کر اس جان لیوا وبا کو شکست دے سکیں۔ چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے پی ایس پی کے کارکنان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ اسوقت پورے ملک میں بلدیاتی حکومتیں موجود نہیں ہیں تو کارکنان یوسی کی سطح پر عوام سے رابطے میں رہیں اور ایسی جگہیں دیکھ کر رکھیں جنہیں خدانخواستہ وبا کے پھیلاؤ کی صورت میں قرنطینہ مراکز میں تبدیل کیا جاسکتا ہو۔