Categories
خبریں

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے انتخابی اصلاحات کا اعلان خوش آئند ہے مصطفی کمال

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے انتخابی اصلاحات کا اعلان خوش آئند ہے مصطفی کمال

Homepage

*مورخہ 24 نومبر 2020*

(پریس ریلیز) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے انتخابی اصلاحات کا اعلان خوش آئند ہے بشرطیکہ یہ اعلان بھی دیگر اعلانات کی طرح محض اعلان کی حد تک محدود نہیں رہے۔ حکومت اور اپوزیشن اقتدار کی رسہ کشی چھوڑیں اور جمہور کی طرف توجہ دیں تاکہ حقیقی جمہوریت مضبوط ہوسکے، ملک میں موجود سیاسی قیادت اگر واقعی جمہوریت پر یقین رکھتی ہیں تو انتخابی اصلاحات کر کے جمہوریت کو مضبوط بنائیں تاکہ آئندہ کوئی بھی انتخابات چوری نہ کر سکے اور نہ دھاندلی کا الزام لگا سکے۔ عوام کا اعتماد نظام پر صرف اسی صورت میں بحال ہوسکتا ہے جب انتخابی اصلاحات کی جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں مرکزی شعبہ جات کے زمہ داران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سے کشمیر تک جو بھی تباہی ہے وہ نظام کی خرابی، نااہل طرزِ حکمرانی اور عوامی احتساب کا دروازہ بند ہونے کا نتیجہ ہے۔ المیہ تو یہ ہے کہ انتخابی اصلاحات کی بات کرنے والے جمہوری حکمرانوں نے ملک بھر میں جمہوریت کی پہلی سیڑھی ہی توڑ دی ہے۔ جمہوری حکمرانوں نے جمہوریت پہ کُو کردیا ہے۔