Categories
خبریں

ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن شمشاد علی صدیقی نے گزشتہ روز فیصل آباد کا دورہ

ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن شمشاد علی صدیقی نے گزشتہ روز فیصل آباد کا دورہ

Homepage

*مورخہ 17 نومبر 2020*

(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن اور ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن شمشاد علی صدیقی نے گزشتہ روز فیصل آباد کا دورہ کیا.
فیصل آباد تنظیم کے نائب صدر عمران صدیقی نے پارٹی کے دیگر اراکین کے ساتھ مقامی ہوٹل میں شمشاد صدیقی سے تفصیلی ملاقات کی اور سینٹرل پنجاب کے تنظیمی معاملات پر تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیا
اس موقع پر تمام اراکین نے کراچی میں حال ہی میں ہونے والے کامیاب جلسے کے انعقاد پر مرکزی تنظیم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کو مبارکباد پیش کی شمشاد صدیقی نے سینٹرل پنجاب کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے ارکان کو یقین دلایا کہ جلد ہی چیرمین پنجاب مکا تفصیلی دورہ کریں گے.