Categories
خبریں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے شواہد پیش کیے جانے کے بعد مصلحتوں سے کام لینا ملکی مفاد کے خلاف ہے، ارشد وہرا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے شواہد پیش کیے جانے کے بعد مصلحتوں سے کام لینا ملکی مفاد کے خلاف ہے، ارشد وہرا

Homepage

*مورخہ 17 نومبر 2020*

(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر ارشد وہرا نے کہا ہے کہ یہ ایک قومی المیہ ہے کہ جو نام، جھنڈا، نشان اور لیٹر ہیڈ اقوام عالم میں پاکستان کے خلاف سازشوں میں استعمال ہو وہی نام، جھنڈا، نشان اور لیٹر ہیڈ لے کر ایم کیو ایم اعلیٰ ایوان میں بیٹھے۔ کسی اور جماعت سے ایم کیو ایم کا موازنہ ہر گز نہیں کیا جانا چاہیے کیونکہ کسی اور جماعت کے سربراہ نے RAW سے فنڈنگ کے الزامات کو خود قبول نہیں کیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے شواہد پیش کیے جانے کے بعد مصلحتوں سے کام لینا ملکی مفاد کے خلاف ہے۔ ایم کیو ایم کا نام، جھنڈا، نشان اور لیٹر ہیڈ صرف الطاف حسین ہی نہیں بلکہ پاکستان میں RAW کی بھی باقیات ہے، جس نے پاکستان کی معاشی شہہ رگ کو ناقابلِ تلافی جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں اراکینِ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کیا۔