موجودہ جمہوری دور میں جمہوریت پر ہی شب خون مار جارہا ہے, مصطفی کمال
November 15, 2020
پریس ریلیز
مورخہ ،15 نومبر 2020
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ آج 16 نومبر کی پریس کانفرنس میں اہم ترین انکشافات کروں گا۔ موجودہ جمہوری دور میں جمہوریت پر ہی شب خون مار جارہا ہے، جمہوری حکومت نے جمہوریت کی پہلی سیڑھی بلدیاتی حکومتوں کو ختم کرکہ اور انتخابات نا کروا کر جمہوریت ہی پہ کو کردیا ہے۔ جب کوئی آمر آکر اسمبلی توڑ کر انتخابات نہیں کرواتا تو جمہوریت اور پاکستان خطرے میں پڑ جاتا ہے لیکن جب عوام سے تعلق رکھنے والی بلدیاتی نظام کو سیاسی مفادات کی نظر کردیا جاتا ہے تو ہرطرف سناٹا ہو جاتا ہے۔ موجودہ نظام کے تحت ملک نہیں چل سکتا ہے۔ اس ملک میں ایک نیشنل ڈائیلاگ ضرورت ہے جہاں حکومت ، اپوزیشن، ادارے، جوڈیشری، فوج ، سیاست دان، ہر شخص کی نمائندگی ہو۔ ایک ایجنڈا تیار ہو جس میں پاکستان کے ایجنڈا پر بات ہو، اس ملک کی بد قسمتی یہ ہے کہا ہمارے حکمران نریندر مودی سے بات کرنے کو تیار مگر جو اپوزیشن سے بات کرنے کو تیار نہیں۔پاکستان میں دوہرے نظام کی سوچ کو تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے اور جب تک اختیارات وسائل نچلی سطح تک منتقل نہیں ہوتے اس وقت تک پاکستان کے لوگوں کے حالات نہیں بدل سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے آنے سے پہلے پاکستان میں لولا لنگڑا ہی سہی لیکن لوکل گورنمنٹ کا نظام موجود تھا۔ 2019 میں بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سندھ میں بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہوئی، تین مہینے کے بعد انتخابات ہونے تھے جو آج تک نہیں ہوئے، آج بیورو کریٹ ، ایڈمنسٹریٹر، سرکاری ایڈمنسٹریٹر ہزاروں ارب روپے خرچ کر رہے ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے جبکہ پنچاب میں 57 ہزار کونسلر موجود تھے جہنوں ایک دستخط کے زریعے گھر بھیج دیا جنہیں پی ٹی آئی کی حکومت نے آج تک انہیں بحال نہیں کیا اور نئے انتخابات نہیں کروا رہے کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ ہار جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اور اپوزیشن اصلاحات کی بات نہیں کرتے سب کہتے ہیں سب کو معلوم ہے آگر اصلاحات ہوگئی تو ان سب جماعتوں کا صفایا ہو جائے گا۔