Categories
خبریں

مصطفی کمال کا پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ہندو برادری کو ان کے مذہبی تہوار ’’دیوالی ‘‘ کی دلی مبارکباد

مصطفی کمال کا پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ہندو برادری کو ان کے مذہبی تہوار ’’دیوالی ‘‘ کی دلی مبارکباد

پریس ریلیز

مورخہ 14 نومبر 2020

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ہندو برادری کو ان کے مذہبی تہوار ’’دیوالی ‘‘ کی دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ دیوالی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوںنے کہاکہ پی ایس پی مذہبی رواداری پر یقین رکھتی ہے اور پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو برابر کا شہری سمجھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خوشی کے اس تہوار میں پی ایس پی ہندو برادری کے ساتھ ہے اور انکی خوشیوں میں شریک ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری ہمارے لئے قابل احترام ہے۔ اگر ہم ایک دوسرے کے غم بانٹیں گے اور خوشیو میں شریک ہونگے تو بھائی چارے، اخوت اور امن کا پیغام عام ہوگا۔ انہوں نے ہندوبرادری سے اپیل کی کہ دیوالی کے مسرت موقع پر پاکستان کی ترقی خوشحالی اور سلامتی کے لئے بھی دعائیں کریں۔