Categories
خبریں

مصطفی کمال کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سینئر نائب صدر ، معروف تجزیہ و کالم نگار اور جیو نیوز سے وابستہ صحافی ارشد وحید چوہدری کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

مصطفی کمال کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سینئر نائب صدر ، معروف تجزیہ و کالم نگار اور جیو نیوز سے وابستہ صحافی ارشد وحید چوہدری کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

Homepage

پریس ریلیز

مورخہ 14 نومبر 2020

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سینئر نائب صدر ، معروف تجزیہ و کالم نگار اور جیو نیوز سے وابستہ صحافی ارشد وحید چوہدری کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ارشد وحید چودھری ایک نہایت قابل صحافی تھے، ان کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے اس کا پر ہونا ناممکن ہے ،انہوں نے ارشد وحید چوہدری کے اہل خانہ، جیو نیوز کے کارکنان اور نیشنل پریس کلب کے عہدے داران سے دلی تعزیت و ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم ارشد وحید چودھری کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔