Categories
خبریں

کراچی والو کا کوئی وارث نہیں ہے ۔ کراچی پر قبضہ کر لو ۔ کراچی کا وارث مصطفی کمال ہے ۔ انیس قائم خانی

کراچی والو کا کوئی وارث نہیں ہے ۔ کراچی پر قبضہ کر لو ۔ کراچی کا وارث مصطفی کمال ہے ۔ انیس قائم خانی

پریس ریلیز
مورخہ ۔ 8 نومبر ،2020

پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی باغ جناح میں منعقدہ جلسے کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ کچھ لوگ سازشیں کرتے ہیں ۔ کراچی والو کا کوئی وارث نہیں ہے ۔ کراچی پر قبضہ کر لو ۔ کراچی کا وارث مصطفی کمال ہے ۔ سندھ حکومت سے کہتے ہیں کہ یہاں کی سڑکیں بناؤ ، کراچی والوں کو نوکری نہیں ملتی ۔ پیپلز پارٹی والوں کو تنبنہ کرتا ہوںکہ اگر کراچی کو اس کا حق نہیں دیا تو آج یہ جلسہ یہاں جمع ہوا ہے ، اگلی بار سڑکوں پر ہو گا ۔ پی ڈی ایم نے کراچی میں جلسہ کیا لیکن کراچی والوں کی بات نہیں کی تو اس کے بعد مصطفی کمال نے فیصلہ کیا کہ ہم بھی اسی گراؤنڈ میں جلسہ کریں گے ۔ 11 جماعتیں ایک طرف اور پی ایس پی ایک ۔ ہمارے لیے یہ گراؤنڈ بہت چھوٹا ہے ۔ جنرل سیکرٹری پی ایس پی حسان صابر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کراچی کے لوگوں نے ثابت کر دیا ہے کہ کراچی لاوارث نہیں ہے ۔ اس شہ رکا وارث مصطفی کمال ہے ۔ تمام سیاسی جماعتیں اس شہر کو لولی پاپ دے کر چلی گئی ہیں ۔ اس شہر کی معیشت سے اس ملک کا پہہ چلتا ہے ۔ کراچی پورے ملک کو چلا رہا ہے ۔ اس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ کراچی والے آج اپنے حق کے لیے جمع ہو گئے ہیں ۔ کراچی والوں کو امداد نہیں ، ان کا حق چاہئے ۔ سینئر وائس چیئرمین اشفاق منگی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نام نہاد سیاست دانوں کو پاکستان اور سندھ کے عوام کے ساتھ ناانصافی نہیں کرنے دیں گے ۔ کراچی سندھ کا دارالحکومت ہے اور آپ پورے سندھ کے ساتھ انصافی کر رہے ہیں ۔ کراچی آج اپنی ضرورتوں سے محروم ہے ۔ کراچی میں پانی ، بجلی اور دیگر چیزوں کا بحران ہے ۔ سندھ حکومت نے کراچی شہر کو تباہ و برباد ک کر دیا ہے ۔ کراچی کو آج کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔ آج کراچی کی عوام نے بتا دیا ہے کہ وہ مصطفی کمال کے ساتھ ہیں ۔ پی ایس پی کے وائس چیئرمین ارشد وہرا نے اپنے خطاب میں کہا کہ مصطفی کمال کی قیادت میں اس شہر کو ہم بنا کر دکھائیں گے اور صوبے کو بھی ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ وائس چیئرمین پاکستان سرزمین پارٹی شبیر احمد قائمخانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی کے عوام کو جلسہ کامیاب کرنے پرمبارکباد پیش کرتے ہیں۔ آج کا جلسہ اس بات کی گواہی ہے کہ کراچی کے عوام نے مصطفی کمال کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ۔ وفاقی حکومت نے اپنے ڈھائی سالہ دور میں عوام کے لیے کچھ نہیں کیا ۔ وفاقی حکومت کہتی ہے کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے ۔ اشیائے خورد نوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ چکی ہیں اور یہ عوام کو صرف ایک ہی جملہ بول رہے ہیںکہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے ۔ سندھ کی ایک جماعت روٹی ، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگاتی ہے ، وہی سندھ کی اصل دشمن ہے ۔ پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر حفیظ الدین شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تاریخ میں ملک کے ساتھ جو کچھ ہوا اس سے ملک کے عوام پریشان ہیں ۔ پاکستان کی معاشی صورت حال دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے ۔ پاکستان کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں آج بھی اقتدار میں موجود ہیں ۔ مگر امن ، معیشت اور عوام کی حالت زار ڈگر گوں ہے ۔ کراچی کا بیٹا مصطفی کمال اس سسٹم کے خلاف حق کا نعرہ بلند کر چکا ہے ۔ پاکستان کا معاشی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے ۔ سندھ کے دارالحکومت کراچی کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔ ہم سب مصطفی کمال کے ساتھ مل کر پاکستان کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں ۔ سندھ میں پیپلز پارٹی موروثی سیاست ہے ۔ جوائنٹ سیکرٹری پی ایس پی بلقیس مختار نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11 جماعتیں ایک طرف اور پاک سرزمین پارٹی ایک طرف ہے ۔ صرف ایک جماعت نے باغ جناح بھر دیا ہے ۔ کراچی کو سب سے پہلے اور آخر میں مصطفی کمال نے ہی بنایا ہے ۔ مصطفی کمال کو پاکستان میں بسنے والی ہر قوم کا درد ہے ۔ پاکستان کی تما م سیاسی جماعتیں کراچی سے فائدہ اٹھا رہی ہیں ۔ پیپلز پارٹی 12 سالوں سے ایوانوں میں بیٹھی ہے لیکن کراچی کے لیے کسی نے کچھ نہیں کیا ۔ ہم سب کو مصطفی کمال کا ساتھ دینا ہے ۔ پاک سرزمین پارٹی کے جوائنٹ سیکرٹری عطاء اللہ کرد نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے عوام مہنگائی کی وجہ سے بہت پریشان ہیں ۔ حکمران اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ہو چکے ہیں ۔ پورے پاکستان کے عوام مصطفی کمال کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔ کراچی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ اس نے ایک ایسا بیٹا دیا ، جو پورے پاکستان کی آواز ہے ۔ اب پورے پاکستان میں صرف مصطفی کمال چلے گا ۔ عطاء اللہ کرد نے بلوچی عوام سے بلوچ میں بھی خطاب کیا ۔