Categories
خبریں

آج پاک سر زمین پارٹی سرکاری وسائل کے بغیر باغِ جناح میں تاریخی جلسہ کرے

آج پاک سر زمین پارٹی سرکاری وسائل کے بغیر باغِ جناح میں تاریخی جلسہ کرے

Homepage

*آج پاک سر زمین پارٹی سرکاری وسائل کے بغیر باغِ جناح میں تاریخی جلسہ کرے گی*

*باغ جناح کا جلسہ دنیا کو بتا دے گا کہ کراچی پاکستان کی معیشت کو ہی نہیں بلکہ سیاست کو بھی لیڈ کرتا ہے، مصطفی کمال*

*دنیا دیکھے گی کہ پاکستان پر حکومت کرنے والی 11 سیاسی جماعتیں ایک طرف اور ایک کونسلر کے بغیر والی پاک سر زمین پارٹی انکے جلسے سے بڑا جلسہ کرکہ ثابت کرئے گی کہ قوم باکردار، اہل اور محنتی پی ایس پی کے ساتھ ہے۔ مصطفیٰ کمال*

*کراچی اور سندھ کی تباہی کے زمہ داروں کا آج یوم احتساب ہے، مصطفی کمال*

*پریس ریلیز*
*مورخہ 7, نومبر 2020*

پاک سر زمین پارٹی آج سرکاری وسائل کے بغیر کراچی میں تاریخی جلسہ عام کرے گی، باغ جناح میں عظیم الشان تاریخی جلسے عام کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ شہر قائد پاک سر زمین پارٹی کے پرچوں اور بینرز سے سج گیا۔چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال آج اہم ترین اعلانات اور روڈ میپ کا اعلان کریں گے۔ چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ باغِ جناح کا تاریخی جلسہ دنیا کو بتا دے گا کراچی پاکستان کی معیشت کو ہی نہیں بلکہ سیاست کو بھی لیڈ کرتا ہے، پاک سر زمین پارٹی تنہا اسی باغِ جناح میں تاریخی جلسہ کرئے گی جہاں 11 سیاسی جماعتوں نے مل کر جلسہ کرنے کی ناکام کوشش کی تھی اور عوام سے جھوٹ بولا تھا۔ آج پاک سر زمین پارٹی حکمرانوں اور پی ڈی ایم کے جھوٹ کا پردہ چاک کرئے گی۔ کراچی اور سندھ تباہی کے زمہ داروں کا آج یوم احتساب ہے۔ کراچی میں بارش کے بعد کیمرے لگا کر 1100 ارب کا لولی پاپ دیا گیا، جسکا دور دور تک کچھ آتا پتہ نہیں، ہم یہ کھیل اب بند کریں گے۔ کراچی پونے تین ہزار ارب دیتا ہے، کراچی کو خیراتی پیکیج نہیں اسکا حق چاہیئے، حقیقت تو یہ ہے کہ کراچی پاکستان کو پیکج دیتا ہے۔ آج کراچی کے لوگ پی ایس پی کے پلیٹ فارم سے کھڑے ہوکر کراچی سمیت پورے پاکستان کی بات کریں گے، پی ایس پی ایس او پیز کا خیال کرتے ہوئے تاریخ رقم کرنے جارہی ہے۔ ہم کسی کو سرکاری خرچ پر نہیں لائیں گے بلکہ لوگ خود آئیں گے۔ پاکستان کوئی نہیں چلارہا۔ ملک آٹو پر چل رہا ہے، ملک میں عوام کے نام پر پوائنٹ اسکورنگ کی جا رہی ہے۔حکومت کی ساری توانائی حکومت بچانے میں اور اپوزیشن حکومت کو گرانے میں لگی ہے، ان دونوں کی نورا کشتی میں عوام پس رہے ہیں، حکمرانوں اور اپوزیشن نے عوام کو مایوس کر دیا ہے، جتنی مایوسی آج ہے، اتنی پاکستان میں پہلے کبھی نہیں تھی۔ پاک سر زمین پارٹی نے کوئی یوٹرن نہیں لیا، ہمارے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں ہے، جو جھوٹ بولتے ہیں انہیں یوٹرن لینا پڑتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے باغِ جناح میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائم خانی سمیت دیگر مرکزی زمہ داران بھی موجود تھے۔