کراچی والوں کو انشاء ﷲ کامیابی کی نوید سنائی دیگی، مصطفیٰ کمال
November 6, 2020
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال کا باغ جناح میں میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جلسہ نہیں ہے لیکن باغ جناح میں اتنے لوگ جمع ہیں کہ بڑی بڑی جماعتیں اتنے لوگ نہیں کر سکتے ،کراچی والے سمجھ چکے ہیں کہ خاموش رہنا ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔48 گھنٹے بعد اہم بات کروں گا۔کراچی والوں کو انشاء اللہ کامیابی کی نوید سنائی دے گی ظلم کا راج ختم ہو کر رہے گا، کفر کی حکومت چل سکتی ہے ظلم کی نہیں۔
9نومبر کی صبح ظالموں کے ظلم کے خاتمے کی نوید لے کر طلوع ہو گی۔کراچی اور پاکستان کا مسئلہ پوری دنیا کے سامنے رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ کسی بھی کونے میں رہتے ہوں انہیں اس کار خیر سے مستفید ہونے کے لیے اس جہاد میں شریک ہونا ہے۔عوام میں اتنا جوش و خروش ہے کہ مقابلہ جاری ہے کہ اس باغ جناح کو عورتیں بھریں گی، بچے یا مرد موجود ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی کے جلسے میں کراچی کے لوگ ہی شریک ہوں گے لیکن ترجمانی پورے پاکستان کی کریں گے۔،یہ جلسہ حکومت اور اپوزیشن کے گھناؤنے کھیل کا خاتمہ کرے گا
،
*مرکزی شعبہ نشر و اشاعت*
*پاک سرزمین پارٹی*