Categories
خبریں

پاک سر زمین پارٹی8 نومبر کو باغ جناح گراؤنڈ میں بھر پور طاقت کا مظاہرہ کرے گی

پاک سر زمین پارٹی8 نومبر کو باغ جناح گراؤنڈ میں بھر پور طاقت کا مظاہرہ کرے گی

پریس ریلیز

مورخہ 6 نومبر 2020

پاک سر زمین پارٹی8 نومبر کو باغ جناح گراؤنڈ میں بھر پور طاقت کا مظاہرہ کرے گی یہ جلسہ کراچی کی حالیہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ثابت ہوگا، جس کے لئے تمام تیاریاں کو حتمی شکل دی جارہی ہے، جلسہ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، اس سلسلے میں باغ جناح گراؤنڈ میں خوبصورت اسٹیج بنایا جارہاہے جلسے گاہ میں ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں لگ گئیں اور مزید ہزاروں کرسیاں لگائی جارہی ہیں.شہر کراچی کی اہم شاہراہوں، چوراہوں، پلوں، بلند عمارتوں کو رنگ برنگیے برقی قمقموں، پی ایس پی چئیر مین مصطفی کمال، صدر انیس قائم خانی کی قد آور تصاویر اور پینا فلیکس اسکرین بورڈ سے سجایا گیا ہے،جس کے باعث پی ایس پی اور قومی پرچموں بہار دکھائی دے رہی ہیں جبکہ جلسے کے لیے شہر بھر سے باغ جناح گراؤنڈ آنے والے تمام راستوں پرکارکنان کی جانب سے استقبالیہ کیمپ قائم کئے گئے ہیں جہاں پی ایس پی کے ترانے بجائے جارہے ہیں جن کی دھنوں پر عوام و کارکنان والہانہ رقص کرکے اپنی خوشی کا اظہار کر رہی ہیں. باغ جناح گراؤنڈ میں کارکنان ریلیوں کی شکل میں پہنچ رہے جلسے پہلے ہی عوام اتنی بڑی تعداد میں موجود جلسے کی کامیابی کی نوید سنا دی ہے