پاک سرزمین پارٹی کے تحت باغ جناح میں 8 نومبر 2020 بروز اتوار جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
November 5, 2020
*مورخہ 5 نومبر 2020*
پریس ریلیز
پاک سرزمین پارٹی کے تحت باغ جناح میں 8 نومبر 2020 بروز اتوار جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ شہر کراچی میں پی ایس پی کے پرچموں کی بہار ہے، مختلف علاقوں میں بینرز، پینافلیکس آویزاں کرنے کے علاوہ مختلف مقامات پر عوام الناس میں پمفلیٹ تقسیم کیئے جا رہے ہیں، تمام بڑی شاہراہوں پر پی ایس پی کے استقبالیہ کیمپوں پر عوام الناس کا رش لگا ہوا ہے جہاں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاؤہ نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد پی ایس پی میں شمولیت کے فارم پر کررہے ہیں جبکہ مرکزی کابینہ اور کراچی ڈویژن کے اراکین کی جانب سے تاجر انجمنوں، مختلف برادریوں اور عمائدین سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے باغ جناح میں کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔ جہاں شہر بھر سے مختلف تاجر انجمنوں، برادریوں اور سیاسی کارکنوں کے وفود کی آمد اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ملیر پیپری بن قاسم ٹاؤن میں عوامی اجتماع منقعد ہوا جس سے پاک سرزمین پارٹی کے سینئیر وائس چیئرمین اشفاق احمد منگی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 نومبر کو باغ جناح میں ہونے والا جلسے کی آج عوامی پزیرائی سے کامیابی کی نوید مل چکی ہے اور انشاء اللہ 8 نومبر کا جلسہ فقید المثال کامیابی سے ہمکنار ہو گا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ملیر کے صدر عظیم احمد میمن اور لائرز فو ر م کے صدر ابراھیم ابڑو ایڈووکیٹ و دیگر زمہ داران بھی موجود تھے، اسی طرح پاک سرزمین پارٹی کی ممبر نیشنل کونسل قمر اختر نقوی نے گلشن ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ اور جیولرز ایسوسیشن کے ممبران سے ملاقات کی اور انہیں پی ایس پی کے تحت 8 نومبر کو ہونے والےجلسہ کی دعوت دی۔