Categories
خبریں

پاکستان بد کردار لوگوں کے ہاتھوں میں چلاگیا، مصطفیٰ کمال

پاکستان بد کردار لوگوں کے ہاتھوں میں چلاگیا، مصطفیٰ کمال

پریس ریلیز

مورخہ 4 نومبر 2020

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے حکومت اور حسب اختلاف کی ذاتی لڑائی اور اپنی اپنی سیاست بچانے چکر میں ملک کی بقاء اور عوام کی جان دواں پر لگا دی ہے ، عوام کا کسی کو فکر نہیں، پاکستان بد کردار لوگوں کے ہاتھوں میں چلاگیا ہے، عوام کی جدوجہد سے ظالم کمزور جبکہ ہم مضبوط ہورہے ہیں اور 8 نومبر کو باغ جناح میں ہونے والا جلسہ تاریخی جلسہ ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نےپاک سرزمین پارٹی کے تحت باغ جناح میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں میں مصروف کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر صدر PSP انیس قائمخانی،و دیگر زمہ داران بھی موجود ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں ہر طرف مایوسی پھیلی ہوئی ہے، پاکستان کی عوام حکمرانوں اور اپوزیشن سے مایوس ہے، صبح سے شام اور رات گئے تک حکمران اپنی حکومت بچانے میں مصروف ہیں جبکہ اپوزیشن کی کوشش ہے کہ وہ حکومت کو گرائے اور خود حکمران بنے جائے ، عوام کی کسی کو فکر نہیں، آج ہر طرف تباہی و بربادی ہے اعلی عدلیہ کتوں کے کاٹنے کے فیصلے کرنے بیٹھی ہے، سندھ میں اعلی عدلیہ کا فیصلہ تھا کہ کتے نے کسی کو کاٹا تو مقدمہ ڈی سی کے خلاف درج ہوگی اس بڑھ کر اور بدقسمتی کیا ہوگی۔ ملک میں وزیر اعظم، صدر اور وزرا سب موجود اور اپنی جگہ پر تنخواہ اور مراعات لے رہے ہیں پاکستان بد کردار لوگوں کے ہاتھوں میں چلاگیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ ظلم کے نظام کے خلاف جہاد کرکے آئندہ نسلوں کو ایک مضبوط پاکستان دیں گے، دو لوگوں سے شروع ہونے والی پارٹی آج گلگت بلتستان تک پہنچ گئی ہے،