Categories
خبریں

پاک سر زمین پارٹی کے تحت یکم نومبر کو گلگت بلتستا ن کا 73واں یوم آزادی اور الحاق پاکستان روایتی جوش اور جذبہ سے منایا

پاک سر زمین پارٹی کے تحت یکم نومبر کو گلگت بلتستا ن کا 73واں یوم آزادی اور الحاق پاکستان روایتی جوش اور جذبہ سے منایا

Homepage

پریس ریلیز

مورخہ 2, نومبر 2020

پاک سر زمین پارٹی کے تحت یکم نومبر کو گلگت بلتستا ن کا 73واں یوم آزادی اور الحاق پاکستان روایتی جوش اور جذبہ سے منایا گیا اس سلسلے میں پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں گلگت بلتستان کی یوم آزادی پر کیک کاٹا گیا اس موقع پر پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال، صدر انیس قائم خانی ودیگر مرکزی زمہ داران بھی موجود تھے اس موقع پر چئیر مین پی ایس پی مصطفی کمال نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کی جماعت کراچی سے گلگت تک وفاق کی علامت ہیں اورکراچی سے گلگت بلتستان تک قوم پاک سر زمین پارٹی کے پرچم تلے متحد ہورہی یےانہوں نے کہا کہ1947ء میں گلگت بلتستان کے غیور عوام نے کشمیری ڈوگرہ راج اور بھارتی سامراج سے بزوربازو لڑ کر آزادی حاصل کی اور پاکستان سے الحاق کیا۔ یہ جذبہ آج بھی زندہ ہے اور ہم سب مِل کر پاکستان کے دشمنوں کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔ دریں اثنا پی ایس پی گلگت بلتستان میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں آرگنائزر گلگت بلتستان محمد صابر و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے اس موقع پر یوم آزادی پر کیک کاٹا گیا