آٹھ نومبر کو کراچی میں ہونے والا جلسہ ملکی سیاست میں نئی تاریخ رقم کرے گا انیس قائم خانی
October 29, 2020
پریس ریلیز
مورخہ 29 اکتوبر 2020
پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہاکہ ہماری تقدیر بدلنے کے لیے آسمان سے فرشتے نہیں اترے گے ہمیں خود اپنی تقدیر بدلنے کے لیے جد وجہد کرنا پڑے گی جب کر ہمارے مسائل حل ہونگے اور 8 نومبر کو کراچی میں ہونے والا جلسہ ملکی سیاست میں نئی تاریخ رقم کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نےپاک سرزمین پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ،لائنز ایریا ٹاؤن کے ذمہ دران کے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اراکین نیشنل کونسل اور ڈسٹرکٹ کے ذمہ دران بھی موجود ہیں انہوں نے کہا کہ پی ایس پی ذاتی مفادات کی سیاست نہیں کر رہی ہے بلکہ نظام کی تبدیلی کی جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی کے پاس جو وژن ہے وہی اس شہر اور ملک کی خوشحالی کی ضمانت ہے اجلاس سے سیکرٹری جنرل ایڈوکیٹ حسان صابر نے کہاکہ پی ایس پی کے فلسفہ کو گھر گھر پہنچائی تاکہ عوام ہمارے ہاتھ مضبوط کرے