کراچی میں 8 نومبر کو مصطفی کمال کا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا ، انیس قائم خانی
October 28, 2020
پریس ریلیز
مورخہ 28 اکتوبر 2020
پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہاکہ کراچی میں 8 نومبر کو مصطفی کمال کا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا یہ جلسہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے 8 نومبر کے جلسے کو کامیاب کروانے کے لیے کارکنان تیاری تیز کر دیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ پاکستان ہاؤس میں تمام مرکزی شعبہ جات کے زمہ دران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر اراکین سینٹرل ایکزیکٹو، نیشنل کونسل بھی موجود ہیں انہوں نے کہا کہ پی ایس آپی کسی زبان کی بنیادی پر سیاست نہیں کر رہی ہے بلکہ پاکستان کی تمام اکائیوں کے غصب شدہ حقوق کے حصول کے لئے سیاست کر رہےہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی جماعت نے کراچی کے مسائل پر آواز بلند نہیں کی ،سب نے اپنی حمکرانی اور سیاست کو بچانے کی بات کی ،کسی کو عوام کی کوئی فکر نہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا معاشی ہب جو پاکستان کو 70 فیصد ریونیو دیتا ہے اسکو امداد کی نہیں حق ضرورت ہے ، تمام مسائل کا حل سید مصطفیٰ کمال کی باکردار قیادت ہے، عوام کو اپنا فیصلہ دینا ہوگا اورسید مصطفیٰ کمال کی قیادت میں کراچی شہر کا ہر بچہ اس کا وارث ہے۔ انہوں نے تمام زمہ داران کو تلقین کی ہے کہ وہ گھر گھر جا کر عوام سے ملاقاتیں کرے اور انہیں پی ایس پیا کے تحت ہونے والے جلسے کے حوالے سے آگاہ