Categories
خبریں

فرانس میں حضرت محمد مصطفی (ص) کی شان اقدس میں گستاخی اور فرانسیسی صدر کے بیان کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے شدید مذمت، مصطفی کمال

فرانس میں حضرت محمد مصطفی (ص) کی شان اقدس میں گستاخی اور فرانسیسی صدر کے بیان کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے شدید مذمت، مصطفی کمال

Homepage

پریس ریلیز

مورخہ 26, اکتوبر ،2020

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے فرانس میں حضرت محمد مصطفی (ص) کی شان اقدس میں گستاخی اور فرانسیسی صدر کے بیان کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ پاکستان ہاؤس سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک مسلمان کو حضورِ اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی ذات سے بڑھ کر اور کوئی عزیز نہیں۔ مغربی دنیا کو سمجھنا ہوگا کہ جسطرح انکے لیے ہولوکاسٹ کا زکر تکلیف دہ ہے، اسی طرح دنیا کا کوئی مسلمان نبی کریم (ص) کی توہین برداشت نہیں کرسکتا۔ فرانس سمیت مغربی دنیا میں ہولوکاسٹ کی حمایت کرنے پر پابندی لیکن شعائر اسلام اور پیغمبر اسلام کی توہین کو اظہار کی آزادی قرار دینا منافقت اور اسلام دشمنی کا کھلا ثبوت ہے۔ فرانسیسی صدر کا عمل بدتہذیبی کی انتہا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کی پامالی ہے، اگر دنیا کے چند کروڑ یہودیوں کے جذبات کے احترام کیلئے اظہار کی آزادی کو محدود کیا جاسکتا ہے تو دنیا کی کسی بھی قانون اور اصول کی روشنی میں اسلام کی مقدسات کی توہین اور مسلمانوں کی دل آزاری کو جائز نہیں قرار دیا جاسکتا۔ مسلمان ناموس رسالت(ص) پر اپنی جان، مال اور اولاد تک کو قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے پر فرانس سے سخط ترین احتجاج کریں اور اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر کے فورمز پر مسلمانوں کے جذبات کر ترجمانی کریں۔