Categories
خبریں

ہم عام آدمی کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ ، مصطفی کمال

ہم عام آدمی کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ ، مصطفی کمال

Homepage

*مورخہ 22 اکتوبر 2020*

(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ قوم حکومت اور اپوزیشن کی عام آدمی کو نظر انداز کر کے اقتدار کیلئے رسہ کشی پر دونوں سے عاجز آگئی ہے۔پیپلز پارٹی کی کرپٹ اور تعصب زدہ حکومت نے سندھ کے ہر باشندے کیساتھ ظلم کیا ہے۔ کراچی والے 8 نومبر کو باغ جناح میں پی ایس پی کے جلسے میں شرکت کر کے ہماری آواز میں اپنی آواز شامل کرکہ ناعاقبت اندیش حکمرانوں کو انکے ظلم کے دور کے خاتمے کا پیغام دیں گے۔ ہم عام آدمی کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ پاکستان اصلاحات کے بغیر اب مزید نہیں چل سکتا۔ ملک میں ایسی اصلاحات کی ضرورت ہے جنکے ذریعے مسائل تیزی سے حل ہوں۔ کراچی والوں کو اپنے مسائل کے حل کیلئے خود نکلنا ہوگا۔ پیپلز پارٹی کی متعصبانہ حکومت ہو یا وفاقی حکومت کا 1100 ارب روپے کا پیکج دونوں نے کراچی کی عوام کے ساتھ دھوکا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورنگی ٹاؤن کے نزدیک ڈسٹرکٹ ویسٹ کے کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی صدر انیس قائم خانی اور اراکینِ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ہوشربا مہنگائی نے قوم سے ایک وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔ حکمرانوں کے دکھائے گئے نئے پاکستان کے سبز باغ سراب ثابت ہوئے۔ وقت ثابت کررہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کا واحد حل پاک سرزمین پارٹی ہے کیونکہ ہم مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ زمینی حقائق پر مبنی انکا حل بھی پیش کر رہے ہیں۔ عوام کا درد رکھنے والا ہر شخص اپنے حلقہ احباب کو جلسے میں شرکت کی دعوت دے اور اپنے اہلِ خانہ سمیت بھرپور شرکت یقینی بنائے۔

*مرکزی شعبہ نشرو اشاعت*
*پاک سرزمین پارٹی*