Categories
خبریں

رزمک شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے اور اسکے نتیجے میں 6 جوانوں کی شہادت پر گہرے افسوس اور تشویش کا اظہار ، مصطفی کمال

رزمک شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے اور اسکے نتیجے میں 6 جوانوں کی شہادت پر گہرے افسوس اور تشویش کا اظہار ، مصطفی کمال

Homepage

پریس ریلیز

مورخہ 15, اکتوبر 2020

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے رزمک شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے اور اسکے نتیجے میں 6 جوانوں کی شہادت پر گہرے افسوس اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان ہاؤس سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بزدلانہ حملوں سے ملک دشمن طاقتیں قوم کا حوصلہ پست نہیں کرسکتیں، قوم پاک فوج کے 6 جوانوں کی شہادت کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ جان ہتھیلی پر لیے وطن کی حفاظت پر مامور پاک فوج کے ایک ایک جوان پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے شہید ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا