Categories
خبریں

جھوٹے، نااہل اور کرپٹ حکمرانوں سے نالاں عوام چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کی طرف دیکھ رہے ہیں انیس قائم خانی

جھوٹے، نااہل اور کرپٹ حکمرانوں سے نالاں عوام چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کی طرف دیکھ رہے ہیں انیس قائم خانی

Homepage

*مورخہ 15 اکتوبر 2020*

(پریس ریلیز) پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے پریس کلب پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے نام پر ووٹ لیکر ایوانوں میں براجمان بے حس سیاسی جماعتیں اقتدار کی رسہ کشی میں اتنی محو ہیں کہ انہیں مہنگائی بےروزگاری بیماری اور جہالت کے اندھیرے میں ڈولتی عوام نظر نہیں آرہی۔ جھوٹے، نااہل اور کرپٹ حکمرانوں سے نالاں عوام چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ملک کے کونے کونے سے قوم سید مصطفیٰ کمال کی آواز پر لبیک کہ رہی ہے۔ خیبرپختونخوا کی عوام بھی جان چکی ہے کہ پی ایس پی کے تجویز کردہ حل میں پورے پاکستان کی عوام کے مسائل کا حل پوشیدہ ہے۔ خیبر پختونخوا کے عوام کے مسائل بھی وہی ہیں جو پورے پاکستان کے مسائل ہیں۔ اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے بیزار ہوچکے ہیں، کاروباری سرگرمیاں ماند ہیں، کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ عوام کے خون پسینے کے اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود حکومت بی آر ٹی سروس چلانے میں ناکام ہے۔ بلین ٹری سونامی بھی کرپشن کے الزامات کی زد میں آگیا ہے جسکی وجہ سے بین الاقوامی طور پر پاکستان کی بدنامی کا خدشہ ہے۔ اختیارات اور وسائل وزیر اعلیٰ ہاؤس میں مقفل پڑے ہیں۔ اختیارات اور وسائل کی نچلی ترین سطح پر منتقلی، پی ایف سی ایوارڈ کا اجراء، انتخابی اصلاحات ایسے عوامی ایشوز ہیں جو ملک بھر میں براہ راست عوام کے حقوق کی دستیابی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ موجودہ اور سابقہ حکمرانوں نے ہمیشہ سیاسی مخالفین کو گرا کر اپنے لئے راستہ بنانے کو ترجیح دی ہے نہ کہ عوام کی خدمت کرکے دلوں کو جیت کر عوامی طاقت حاصل کرنے کی۔ سید مصطفیٰ کمال اور ملک کی دیگر سیاسی لیڈر شپ میں یہی بنیادی فرق ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر پاک سر زمین پارٹی انیس قائم خانی نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیس۔ انیس قائم خانی نے مزید کہا کہ پاکستان کی تشکیل کیساتھ جن قبائل نے پاکستان کیساتھ الحاق کیا تھا وہ آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ اس موقع پر سینئر وائس چیئرمین اشفاق منگی، وائس چیئرمین شبیر احمد قائم خانی، جوائنٹ سیکریٹری آفاق جمال، خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر امتیاز اسد تنولی سمیت و دیگر ذمہداران موجود تھے۔ خیبر پختونخواہ کے تنظیمی دورے میں انیس قائم خانی سے آل تاجر اتحاد کے نمائندہ وفد نے عبد الرحمٰن کی قیادت میں پارٹی کے صوبائی آفس پشاور میں ملاقات کی اور تاجر برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر انیس قائم خانی نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کے سبب مہنگائی عروج تک پہنچ چکی ہے۔ عام عوام سمیت ماندہ تجارتی سرگرمیوں کی وجہ سے ملک بھر کے تاجر بھی شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔