Categories
خبریں

ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشمکش ملک و ملت کی سالمیت کیلیۓ نقصان دہ ہے مصطفی کمال

ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشمکش ملک و ملت کی سالمیت کیلیۓ نقصان دہ ہے مصطفی کمال

پریس ریلیز

مورخہ 14 اکتوبر 2020

پاک سرزمین پارٹی کی علماء رابطہ کونسل کا اجلاس گزشتہ روز پاکستان ہاؤس میں منعقد ھوا۔جسکی صدارت پی ایس پی کے چیئرمین سیدمصطفی کمال نے کی۔اجلاس میں گزشتہ دنوں جامعہ فاروقیہ کے شیخ الحدیث ڈاکٹر مولانا عادل خان صاحب کی شہادت پر گہرے افسوس اور فرقہ وارانہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیاگیا۔
اجلاس میں موجود شرکاء نے عہد کیا ہےکہ پاک سرزمین پارٹی ہر قسم کے پر تشدد واقعات اور نفرت انگیز عمل کو مسترد کرتی ہے۔چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشمکش ملک و ملت کی سالمیت کیلیۓ نقصان دہ ہے،پی ایس پی کی مسلسل کاوشوں سے شہر کراچی” امن کا گہوارہ بنا ہے لیکن افسوس’ شر پسند اور ملک دشمن عناصر کی طرف سے اپنے ناپاک عزائم” اور مذموم مقاصد’ کی تکمیل کیلیے ایک بار پھر فرقہ وارانہ فسادات اور کشیدگی کو ھوا دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نےپاک سرزمین پارٹی علماء رابطہ کونسل اس سازش کو ناکام بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے اوراس سلسلے میں مدارس و جامعات کا دورہ نیز مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کرےاس موقع پر ممبر نیشنل کونسل قمر اختر نقوی ممبر نیشنل کونسل جعفر الحسن ،علماء رابطہ کونسل کے صدر “انجینیئر نبیل ناصرمولوی محمد زبیراسامہ نظامی،فہد نذیر،مولوی محمد یونس اشرفی ، فضل احمد عثمانی،شاھد کلیانوی، مولوی عبدالعزیز ضیاء، مفتی وحید اللہ پنیالوی سمیت دیگر معزز ممبران بھی موجود تھے۔اجلاس کے اختتام پر ملک کی سالمیت”۔بقاء”ا ور تمام مکاتب فکر کے اکابرین علماء کے تحفظ کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔