Categories
خبریں

پی ایس پی وفاق کی علامت ہے ، انیس قائم خانی

پی ایس پی وفاق کی علامت ہے ، انیس قائم خانی

Homepage

*مورخہ 13 اکتوبر 2020*

(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ پی ایس پی وفاق کی علامت ہے، حکمرانوں کے جھوٹے وعدوں اور خراب کارکردگی کی وجہ سے لوگ سید مصطفیٰ کمال کی قیادت میں پی ایس پی کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ ہم لسانی بنیادوں پر سیاست کے خلاف ہیں، جان کے خطرے کے باوجود پاکستان کے پرچم کو تھاما اور نئے آنے والی نسل کو صحیح سمت میں گامزن کر رہے ہیں۔ سید مصطفیٰ کمال کراچی سے کشمیر تک ہر پاکستانی کی آواز ہیں اور اس کے بہتر مستقبل کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ گلگت بلتستان کی عوام بھی پی ایس پی کی جدوجہد میں سید مصطفیٰ کمال کے قافلے کا حصہ ہے، انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔ GBLA -14 استور 2 سے محفوظ الرحمن، GBLA- 21 غزر 3 سے شاہ ریاض جبکہ امیدوار براۓ GBLA-23 گھانچے 2 سے غلام علی ہونگے۔ نا خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان کے تنظیمی دورے میں پارٹی ذمہداروں و امیدواروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین اشفاق منگی، وائس چیئرمین شبیر احمد قائم خانی، جوائنٹ سکریٹری آفاق جمال سمیت چیف آرگنائزر گلگت بلتستان محمد صابر بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔