Categories
خبریں

گلگت بلتستان میں آنیوالے انتخابات کیلئے پی ایس پی کے تین امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا انیس قائم خانی

گلگت بلتستان میں آنیوالے انتخابات کیلئے پی ایس پی کے تین امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا انیس قائم خانی

Homepage

پریس ریلیز

مورخہ 12 اکتوبر 2020

پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے گلگت بلتستان میں آنیوالے انتخابات کیلئے پی ایس پی کے تین امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہےاورمزید3حلقوں کے لئے بھی تین امیدوار ان کے ناموں کے اعلان جلدکیاجائیگا ، چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کراچی سے گلگت تک وفاق کی علامت ہیں اورکراچی سے گلگت بلتستان تک قوم پاک سر زمین پارٹی کے پرچم تلے متحد ہورہی ہے اور پاک سرزمین پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کیلئے نمائندگی جماعت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینئر وائس چیئرمین اشفاق منگی وائس چیئرمین شبیر احمد قائم خانی، جوائنٹ سکریٹری آفاق جمال چیف آرگنائزر گلگت بلتستان محمد صابر و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوامی امنگوں کومدنظررکھ کرسیٹ آپ دیاجائے،گلگت بلتستان کے ہزاروں طالبعلم یہاں تعلیمی اداروں کی کمی کی باعت کراچی جاکرپڑھتے ہیں،گلگت بلتستان کے ساتھ ناانصافیوں کاسلسلہ بندہوجاناچاہئے،
دریں اثنا ء صدر پاک سر زمین پارٹی انیس قائم خانی کی قیادت میں پاک سر زمین پارٹی کا اعلیٰ سطحی وفد گلگت بلتستان کے دو روزہ دورے میں پہلے روز چیئرمین فدا حسین اور سابق چیئرمین مولانا سلطان رئیس کی قیادت میں عوامی ایکشن کمیٹی کے وفد نے گلگت بلتستان میں پی ایس پی کے صدر انیس قائم سے ملاقات کی اس موقع پر سینئر وائس چیئرمین اشفاق منگی وائس چیئرمین شبیر احمد قائم خانی، جوائنٹ سکریٹری آفاق جمال چیف آرگنائزر گلگت بلتستان محمد صابر و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
اور اس طرح گلگت سے الیکشن میں حصہ لینے والے حلقہ GBLA . 2 سے امیدوار امین شیر اور اسماعیلی برادری کے وفد نے صدر پی ایس پی انیس قائم خانی سےملاقات کرکے پی ایس پی کے دورہ گلگت کا خیر مقدم کیا جبکہ پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کے وفد ہمراہ گلگت چیمبر آف کامرس کی دعوت پر وائس پرزیڈنٹ جلال میر اور سابق صوبائی وزیر کلب علی اور گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلئ شاہ جہان میر کی جانب سے دیۓ گئے ناشتے کی دعوت میں شرکت کی اور ان سے ملاقات کی۔