کراچی کے مسائل کا حل صرف پاک سر زمین پارٹی ہے، پی مصطفی کمال
October 11, 2020
پریس ریلیز
مورخہ ،11 اکتوبر ،2020
۔
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی کے مسائل کا حل صرف پاک سر زمین پارٹی ہے، پی ایس پی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو اپنے قیام سے ہی عوامی مسائل اور اسکے حل تجویز کررہی ہے۔ آج کراچی سے کشمیر اور گلگت بلتستان تک قوم پاک سر زمین پارٹی کے پرچم تلے متحد ہورہی ہے۔ کچھ سیاسی اور ملک دشمن عناصر لسانی اور فقہی کارڈ استعمال کرکہ کراچی کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم چاہتے ہیں کہ لسانی فسادات پھوٹ پڑیں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ایک سکے کے دو رخ ہیں،پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سندھ کارڈ اور مہاجر کارڈ کے پیچے اپنی کرپشن چھپا رہے ہیں۔ کراچی سے کشمور تک عوام نے سندھ کارڈ اور مہاجر کارڈ مسترد کردیا ہے۔نا ایم کیو ایم مہاجروں کی نمائندہ جماعت ہے اور نا پیپلز پارٹی سندھیوں کی ترجمان ہے۔ایم کیو ایم مہاجروں کو نئے صوبے کے نام پر بے وقوف بنا رہی ہے کیونکہ آئینی طور پر نیا صوبہ نہیں بنا سکتی۔جب تک پاک سر زمین پارٹی کا ایک بھی کارکن زندہ ہے تب تک ملک کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔میرے شہر کی گنتی صحیح کریں۔ چیف جسٹس کہتے ہیں کہ کراچی کی آبادی 3 کروڑ ہے،اٹھارویں ترمیم سے اختیارات اور وسائل وزیر اعلیٰ ہاؤس میں رک گئے ہیں، اختیارات اور وسائل کو یوسی کی سطح تک منتقل کریں،این ایف سی NFC کی مد میں پچھلے سال سندھ حکومت کو 807 ارب ملے، اس سال 1017 ارب ملے لیکن ڈسٹرکٹ تک منتقل نہیں ہوئے۔این ایف سی NFC کی طرز پر PFC کا اجراء کیا جائے،آج 35 سال پرانی جماعتیں اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کررہی ہیں آج پاکستان کی تمام جماعتوں کو چھوڑ کر لوگ پاک سرزمین میں شامل ہورہے ہیں۔آج چیف جسٹس عدالت لگا کر مئیر کو کہتے ہیں کہ جان چھوڑو اور کل میرے وقت کے چیف جسٹس عدالت لگا کر کہتے تھے کہ کام دیکھنا ہے تو مصطفیٰ کمال کا کام دیکھو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شادمان ٹاؤن نارتھ ناظم آباد میں یوسی کی جلسہ نما کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خواتین کی بڑی تعداد مصطفیٰ کمال کو سننے کے ڈی اے فلیٹس گراؤنڈ میں موجود تھےانہوں نے کہا کہ بدکرداروں کو لندن کا مئیر بنا دو وہ چھ مہینے میں لندن کو لیاری بنا دیں گے 12 سال سے سندھ پر قابض پیپلز پارٹی نے بیک وقت مہاجروں اور سندھیوں کیساتھ ظلم کیا ہےکراچی سے کشمور تک ایک ایک چپے پر پیپلز پارٹی کے ظلم کی داستان رقم ہے