پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے چہلم کے مرکزی ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں پر استقبالیہ اور امدادی کیمپس لگائے گئے،
October 8, 2020
پریس ریلیز
مورخہ،8, اکتوبر 2020
۔ پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے چہلم کے مرکزی ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں پر استقبالیہ اور امدادی کیمپس لگائے گئے، جلوسوں کے شرکاء کے لیے شربت، پانی کی سبیلیں لگائی گئی تھیں اور لنگر بھی تقسیم کا اہتمام کیا گیا ۔ پی ایس پی کے سیکرٹری جنرل ایڈوکیٹ حسان صابر سمیت دیگر رہنماؤں نے جلوس میں شریک علمائے کرام اور ماتمی انجمنوں کے عہدیداران سے ملاقاتیں کیں اورجلوس کی گزرگاہوں پر سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس سلسلے میں پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے مرکزی کیمپ براۓ چہلم امام حسین رضی اللہ عنہ ایم اے جناح روڈ پر قائم کیا گیا جہاں رکن نیشنل کونسل جعفر الحسن و ٹاؤن انچارج گلستان جوہر موجود رہے۔ اسی طرح لائنز ایریا ٹاؤن کہ جانب سے لگائے کمپ پر پی ایس پی وائس چیئرمین شبیر قائم خانی و دیگر زمہ داران بھی موجود تھے اور اس طرح میں پی ایس پی گلستان جوہر پانی سبلیں لگائے گئےجبکہ پی ایس پی فاؤنڈیشن کے پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے ملیر ٹاؤن یوسی 4 کھوکھراپار امام بارگاہ حیدری مشن پر عزاداران حسین کیلئے لگائے گئے طبی امدادی کیمپ پر عزاداران کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی