Categories
خبریں

نااہل و بے حس حکومت غربت نہیں بلکہ غریب کے خاتمے پر کاربند ہے مصطفی کمال

نااہل و بے حس حکومت غربت نہیں بلکہ غریب کے خاتمے پر کاربند ہے مصطفی کمال

Homepage

*مورخہ 8 اکتوبر 2020*

(پریس ریلیز) نااہل و بے حس حکومت غربت نہیں بلکہ غریب کے خاتمے پر کاربند ہے۔ آٹا، چینی، دالوں، گوشت، سبزیوں اور ادویات کے علاؤہ پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے حکومت نے اشیاء ضرورت اور بنیادی سہولیات 98 فیصد عوام کی قوت خرید سے باہر کرکہ ملک میں ناصرف شدید بے چینی اور انتشار پیدا کردیا ہے بلکہ یہ بھی یقینی بنایا جارہا ہے کہ کراچی میں بچ جانے والی صنعتیں بھی ختم ہو جائیں۔ شدید مہنگائی حکومتی ناکامی کا ثبوت ہے۔روزگار ملنے کے بجائے ختم ہورہے ہیں، سفید پوش لوگ بھی مانگنے اور اپنی عزت نفس مار کر فلاحی اداروں کے دسترخوانوں سے کھانا کھانے پر مجبور ہیں۔ حالات اسی طرح جاری رہے تو ملک کو سنبھالنا مشکل ترین ہوجائے گا جبکہ نااہل و ناکام حکمران اپنی تمام توانائیاں سابقہ حکمرانوں کی کارگزاری پر صرف کررہے ہیں۔ مہنگائی عوام کی قوت برداشت سے باہر ہے اور حکمران سیاسی رسہ کشی سے باہر آ کر اپنی آئینی زمہ داریاں نبھانے کیلئے تیار ہی نہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے گلشن اقبال میں تاجر برادری کی جانب سے دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ پی ایس پی کسی صورت عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، اگر حکمران عوام کی تکالیف کا ادراک ہوتے ہوئے بھی اسی طرح نظر انداز کرتے رہے تو جلد عوام اپنا فیصلہ سنانے سڑکوں پر نکلے گی۔ پاک سرزمین پارٹی عوام کا مقدمہ لڑنے کے لیے جلد ایک عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی کیونکہ عوام کو لاوارث سمجھ لیا گیا ہے اور بادشاہت کی طرز پر فیصلے کیئے جا رہے ہیں۔