Categories
خبریں

مرکزی سیکریٹری اطلاعات و نشریات آسیہ اسحاق نے چار سدہ میں ڈھائی سالہ زینب کو زیادتی کے بعد بربریت کیساتھ قتل کے واقعے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت

مرکزی سیکریٹری اطلاعات و نشریات آسیہ اسحاق نے چار سدہ میں ڈھائی سالہ زینب کو زیادتی کے بعد بربریت کیساتھ قتل کے واقعے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت

Homepage

*مورخہ 8 اکتوبر 2020*

(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات و نشریات آسیہ اسحاق نے چار سدہ میں ڈھائی سالہ زینب کو زیادتی کے بعد بربریت کیساتھ قتل کے واقعے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی رسہ کشی میں مصروف حکمرانوں کو عوام کو پہنچنے والی اذیت کا رتی برابر احساس نہیں۔ حکومت پاکستان کے ایوانوں میں موجود ہر وہ شخص زینب جیسے معصوم بچوں کا قاتل ہے جنکی ترجیحات میں گھناؤنے افعال کے سد باب کرنے کے لیے سخت ترین قانون سازی شامل نہیں۔ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ایوانوں میں ڈھٹائی کیساتھ انسانی حقوق کے نام پر وحشی درندہ صفت انسانوں کے حقوق کی بات کی جاتی ہے جو کسی معصوم بچوں کو اغواء کے بعد اپنی حوس کا نشانہ بنا کر بربریت کیساتھ قتل کر دیتے ہیں لیکن ان بچوں کے والدین، اہل خانہ اور بذات خود ان درندوں کا شکار ہونے والے بچوں کے حقوق اور انصاف کی کسی کو فکر نہیں۔ایون میں بیٹھا ہر شخص یہ یقین کرلے کہ اس سے آخرت میں اس نام نہاد منافقانہ طرز عمل کے بارے میں سوال ہوگا۔ قوم معصوم بچوں کے اغواء اور زیادتی کے بعد قتل کے پے در پے واقعات کی گنتی تک بھول گئی ہے جو حکومتی بے حسی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سینکڑوں بچوں کے قاتل آج بھی آزاد ہیں اور باہر گھوم رہے ہیں جبکہ انکے والدین انصاف کی بھیک مانگنے کیلئے اپنے بچوں کو دفنانے کے بعد سالوں تک عدالتوں اور تھانوں کے چکر لگا رہے ہیں کیونکہ ایسے واقعات کے بعد شواہد کو محفوظ کرنا تو درکنار شواہد کو ضائع کردیا جاتا ہے کیونکہ نا تو عام طور پر معاشرے میں اس بارے میں کوئی آگاہی ہے اور نا غم میں ڈوبے لواحقین کو شواہد اکھٹا کرنا یاد رہتا ہے۔ پولیس بھی لواحقین کو اس حوالے سے فوری معلومات فراہم نہیں کرتی جس کے باعث مجرمان عدالتوں سے ثبوت کی عدم دستیابی کی وجہ سے بری ہو جاتے ہیں اور کیس فائل کو مرنے والے کی طرح سرد خانے کی نظر کر دیا جاتا ہے۔ اس نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔
آسیہ اسحاق نے مرحوم بچی کے درجات کی بلندی اور والدین سمیت تمام لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور درندہ صفت مجرم کو جلد از جلد عبرتناک انجام تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔