پی ایس پی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر یاسر نےلیاقت آباد ٹاؤن یوسی 40 میں Kالیکٹرک کی جانب سے اوپن ہاؤس عوامی مسائل حل کرنے کے لیے لگائے گئے کیمپ میں شرکت
October 6, 2020
پریس ریلیز
مورخہ،6اکتوبر 2020
پاک سر زمین پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر یاسر نےلیاقت آباد ٹاؤن یوسی 40 میں Kالیکٹرک کی جانب سے اوپن ہاؤس عوامی مسائل حل کرنے کے لیے لگائے گئے کیمپ میں شرکت کی
اس موقع پر ڈاکٹر یاسر نے کہا کہ طویل لوڈ شیڈنگ اور زائد بلوں کے ازالے کا واحد حل یہ ہے کہ بجلی کی خریداری اور ترسیل کے لیے کے الیکٹرک کی اجارہ داری کو ختم کرکے سیلولر کمپنیز کی طرز پر مختلف کمپنیز کو کراچی میں بجلی کی خریداری اور فراہمی کے لائسنس جاری کیا جائے تاکہ نا صرف کاروبار میں مقابلہ پیدا ہو اور ہر کمپنی سہولیات کو بہتر بنانے کی کوشش کرے بلکہ صارفین بھی زاہد بلوں اور لوڈ شیڈنگ کے عزاب سے محفوظ رہ سکیں اس موقع پر لیاقت آباد ٹاؤن کے سینئیر نائب صدر جاوید بھائی اور ٹاؤن کمیٹی اور یوسی 40 زمہ داران اور کارکنان نے شرکت کی