Categories
خبریں

سندھ نے متفقہ طور پر پیپلز پارٹی کے سندھ کارڈ اور ایم کیو ایم کے مہاجر کارڈ کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیا ہے، مصطفیٰ کمال

سندھ نے متفقہ طور پر پیپلز پارٹی کے سندھ کارڈ اور ایم کیو ایم کے مہاجر کارڈ کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیا ہے، مصطفیٰ کمال

Homepage

*مورخہ 6 اکتوبر 2020*

(پریس ریلیز) سندھ نے متفقہ طور پر پیپلز پارٹی کے سندھ کارڈ اور ایم کیو ایم کے مہاجر کارڈ کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیا ہے، اب کراچی سے لیکر کشمور تک کوئی ماں اپنی اولاد کو پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی گندی سیاست کی نظر نہیں ہونے دے گی، اردو بولنے والوں کے ساتھ تعصب سندھیوں نے نہیں بلکہ پیپلز پارٹی نے کیا ہے جبکہ ایم کیو ایم اپنی کرپشن چھپانے کیلئے پیپلز پارٹی کے ظلم کو لسانی رنگ دیکر نئے صوبے کا نعرہ لگاتی ہے۔ جسکا سب سے زیادہ فائدہ پیپلز پارٹی کو ہوتا ہے کیونکہ اسکو حکومتی نااہلی اور کرپشن چھپانے کا موقع ملتا ہے، پاک سر زمین پارٹی ان سندھی دانشوروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے ہماری صحیح بات پر مشکل حالات کے باوجود لبیک کہا اور ہماری آواز میں بلا رنگ و نسل کی تفریق کے سندھ کی سالمیت، ترقی اور استحکام کے لیے اپنی آواز شامل کی۔ ان خیالات کا اظہار پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان ہاؤس میں مرکزی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی،نیشنل کونسل، مرکزی شعبہ جات کے زمہ داران و ٹاؤن انچارجز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی صدر انیس قائم خانی، اراکینِ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب نفرتوں کے بیچ بو کر مزید سیاست نہیں چلنے دیں گے، عوام کے ووٹ حاصل کرنے کے لیے عوام کی خدمت کرنی ہوگی، سندھ میں قدرتی طور پر اتنے وسائل موجود ہیں کہ کئی ترقی یافتہ ممالک کے پاس بھی موجود نہیں لیکن حکمرانوں نے ان وسائل سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے دلوں کو جیت کر حکومت کرنے کے بجائے انگریزوں کی ڈیوائڈ اینڈ رول کی پالیسی کو اپنا جس کے نتیجے میں نقصان صرف اور صرف عوام کا ہی ہوا۔