Categories
خبریں

پاک سرزمین پارٹی کراچی ہی کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی عوام کی نمائندہ جماعت ہے مصطفی کمال

پاک سرزمین پارٹی کراچی ہی کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی عوام کی نمائندہ جماعت ہے مصطفی کمال

Homepage

*مورخہ 5 اکتوبر 2020*

(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کراچی ہی کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔ ہر قومیت اور علاقے سے جڑے لوگ اس پلیٹ فارم سے جڑ رہے ہیں کیونکہ ہم روایتی سیاسی جماعتوں کی طرح مسائل کا رونا نہیں رو رہے بلکہ انکا قابل عمل حل تجویز کر رہے ہیں۔ پاک سرزمین پارٹی نے نئے ریاستی معاہدے سے لے کر انتخابی اصلاحات سمیت تمام اہم ترین مسائل کے حل تجویز کیے ہیں جن پر عمل کرنے کے بعد ہی پاکستان صحیح سمت کی طرف گامزن ہوسکتا ہے۔ ہمارے پیش کردہ چھ نکات میں نا صرف کراچی سمیت پورے پاکستان کے عوامی مسائل کا حل ہے بلکہ ملکی استحکام و سالمیت کے نقطہ نظر سے اہم ہیں۔ یہ چھ نکات ہمارے وسیع تجربے کا نچوڑ ہیں۔ حکمران ہماری تجاویز کو قبول کرنے میں جتنی دیر لگائیں گے اتنا ہی نقصان پاکستان کو پہنچے گا۔ چھ نکات میں سب سے اولین پاکستان کے معاشی حب کراچی کی درست مردم شُماری اور اسکے تناسب سے قومی، صوبائی اور سینٹ میں نشستیں کی تعداد میں اضافہ۔ دوسرا اٹھارویں ترمیم میں ملنے والے اختیارات و وسائل وزیر اعلیٰ ہاؤس سے نکال کر نچلی ترین سطح پر منتقلی ہے تاکہ عام عوام میں یوسی سے لیکر ملک کی ملکیت کا احساس پروان چڑھے۔ تیسرا این ایف سی ایوارڈ کی طرز پر پی ایف سی ایوارڈ کا اجراء یقینی بنایا جائے تاکہ پاکستان کے تمام اضلاع ایک ساتھ ترقی کے منازل طے کرسکیں۔ چوتھا پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی کو 7 ڈسٹرکٹس کے بجائے 1 ڈسٹرکٹ کی صورت میں بحال کیا جائے تاکہ نا صرف عوام کو سہولیات انکی دہلیز پر مہیا ہوں بلکہ منتخب نمائندوں کی زمہ داریوں کا تعین اور احتساب بھی آسان ہوسکے۔ پانچواں کراچی ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ کو تمام اختیارات واپس کر کے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے علیحدہ کر کے بحال کیا جائے تاکہ کرپشن کا خاتمی ہوسکے۔ چھٹا کراچی میں کے پی ٹی کنٹونمنٹ سمیت تمام 18 ایجنسیوں کے بلدیاتی امور میئر کو دیئے جائیں، لینڈ کا اختیار انہی ایجنسیز کے پاس رہے اور اسی طرح ملک بھر میں منتخب میئرز کو بااختیار بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان ہاؤس میں کاروباری شخصیات کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تاجر برادری کے وفد نے چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کی دور اندیشی کو سراہتے ہوا کہا کہ وقت سید مصطفیٰ کمال کی کہی ہوئی پر بات کو سچ ثابت کررہا ہے۔