Categories
خبریں

پاک سر زمین پارٹی پختونوں کی بھی سب سے بڑی نمائندہ جماعت بن کر ابھری ہے۔ مصطفی کمال

پاک سر زمین پارٹی پختونوں کی بھی سب سے بڑی نمائندہ جماعت بن کر ابھری ہے۔ مصطفی کمال

Homepage

پریس ریلیز
مورخہ 4 اکتوبر،2020

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی کے مرض کو ہم ہی سمجھتے ہیں اور ہم ہی اسکے بہترین طبیب ہیں، عوام نے سندھ کارڈ اور مہاجر کارڈ مسترد کردیا ہے۔ آج پاک سر زمین پارٹی پختونوں کی بھی سب سے بڑی نمائندہ جماعت بن کر ابھری ہے۔ آج تمام قومیتیں پی ایس پی کے پرچم کے نیچے متحد ہوکر ظالم حکمرانوں کے خلاف کھڑی ہوگئی ہیں کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ مصطفیٰ کمال کبھی بھی ووٹ کی خاطر مہاجروں، پختونوں، بلوچوں، پنجابیوں اور سندھیوں کو لڑا کر امت کو نہیں توڑے گا۔ پاکستان کی ترقی کا راز کراچی کی ترقی میں پوشیدہ ہے اور کراچی کی تباہی پاکستان کی تباہی ہے۔کراچی کو بدلنا چھ مہینے کا کام ہے۔ ہمیں پتہ ہے کہ شہر کیسے ٹھیک ہوسکتا ہے۔ ہمارے سب سے بڑے دشمن وہ ہیں جو چالیس سالوں سے ایک قوم کو دوسری قوم سے لڑوا رہے ہیں۔ کراچی کے رہنے والوں نے اگر ایک دفعہ میری بات مان لی تو دعویٰ سے کہ سکتا ہوں کہ کوئی حکومت کراچی والوں کی مرضی کے بغیر نہیں چل سکتی، کراچی میں اتنی طاقت ہے کہ ہر حکومت سے اپنی بات منوا سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر چوک اتحاد ٹاؤن میں عوام کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائم خانی دیگر مرکزی زمہ داران بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا چاند پر پہنچ گئی ہم گٹر ملے پانی اور کچرے کو رو رہے ہیں، سیاست مصطفیٰ کمال کی روزی روٹی نہیں ہے، میرے مخالفین مجھ پر ایک روپے کی کرپشن کا الزام لگا کر ثابت نہیں کرسکتے۔ اپنی کرپشن کو چھپانے کے لیے نئے صوبے کا نعرہ لگانے والے اور دھرتی ماں کو بچانے والے سندھ کی عوام کا استحصال کر رہے ہیں۔