Categories
خبریں

انیس قائم خانی کا ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشمکش اور فرقہ وارانہ کشیدگی ملک و ملت کے لئے نقصان دہ ہے

انیس قائم خانی کا ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشمکش اور فرقہ وارانہ کشیدگی ملک و ملت کے لئے نقصان دہ ہے

Homepage

پریس ریلیز
مورخہ 4 اکتوبر 2020

صدر پاک سر زمین پارٹی انیس قائم خانی نے کہاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشمکش اور فرقہ وارانہ کشیدگی ملک و ملت کے لئے نقصان دہ ہے۔ کراچی میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی سازش کی جارہی ہے۔ یہ بات قابل اطمینان ہے کہ پاک سرزمین پارٹی علماء کونسل اس سازش کو ناکام بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کررہی ہے اور اس سلسلے میں مختلف مکاتب فکر علماء اکرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ بات انہوں نے پاک سر زمین پارٹی کی علماء رابطہ کونسل کے اجلاس منعقدہ پاکستان ہاوس میں کی جس کی صدارت پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی نے کی۔ اجلاس میں فرقہ وارانہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں موجود شرکاء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاک سرزمین پارٹی ہر قسم کے پرتشدد اور نفرت انگیز رویے کو مسترد کرتی ہے۔ اس موقع پر ممبر نیشنل کونسل سید قمر اختر نقوی اور انجینئر نبیل ناصر صدر علماء کونسل نے بھی خطاب کیااجلاس کے اختتام پر مولانا افنان ، مولانا عزیز سورتی اور سید بصیر الحسن نے چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال سے ملاقات کرکے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی